اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

پورا دین دار شخص

datetime 8  مئی‬‮  2017 |

ان سے پوچھا گیا’’دینداری کیا ہے؟‘‘جواب میں انہوں نے فرمایا۔ ’’دین داری یہ ہے کہ ڈاکیا ایک لفافہ دے کر جائے، اس کا ٹکٹ مہر سے بچا ہوا نظر آئے، یعنی دوبارہ استعمال کے قابل ہو اور اس وقت کوئی شخص پاس بھی نہ ہو کہ کسی کو خبر ہو جانے کا ڈر ہو، اور وہ شخص ایسے وقت میں صرف خدا کا خوف کرکے لفافہ کھولنے سے پہلے اس ٹکٹ کو اتار کرپھاڑ دے۔

اگر کوئی ایسا کرے گا تو یہ سمجھا جائے گا کہ وہ شخص پورا دیندار ہے۔‘‘جواب دینے والے یہ بزرگ تھے حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمتہ اللہ علیہ۔
دو حلال میں تیسرا حلال
دستر خوان بچھا ہوا تھا۔ سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور مولانا محمد علی جالندھری رحمتہ اللہ علیہ ناشتہ کر رہے تھے۔ مولانا محمد علی رحمتہ اللہ علیہ نے سویاں چائے میں ڈال کر کھانا شروع کر دیں۔ شاہ جی یہ دیکھ کر مسکرائے اور کہنے لگے:’’یہ آرائیں کچھ بھی بن جائیں، لیکن انہیں کھانے کا طریقہ نہ آیا۔‘‘ان کی بات سن کر مولاناہنس دیے۔ بولے ’’شاہ جی! حلال میں حلال ملا کر کھا رہا ہوں۔۔۔ بھلا آپ کو کراہت کیوں ہو رہی ہے؟‘‘شاہ جی نے کوئی جواب نہ دیا۔۔۔خاموش۔۔۔ رہے۔۔۔ مولانا سویاں کھاتے رہے۔۔۔ شاہ جی نے جب دیکھا کہ سویاں تھوڑی سی رہ گئی ہیں تو انہوں نے ان میں پانی ڈال دیا اور مسکراتے ہوئے بولے۔ ’’یہ لیجئے۔۔۔ میں نے تیسرا حلال بھی شامل کر دیا ہے۔۔۔ اب اور مزے لے لے کر کھاؤ۔‘‘ان کی بات سن کر وہاں موجود لوگ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے۔
جھوٹی گواہی کا انجام

ہمیں حضرت جنید رحمتہ اللہ علیہ کی نسبت سے معلوم ہوا ہے، آپ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے ولید پر جھوٹی گواہی دیدی تو ولید نے دعا کی ’’اے اللہ! اگر یہ شخص مجھ پر جھوٹ بولتا ہے تو اسے اسی وقت مار دے۔‘‘راوی کہتے ہیں کہ وہ شخص منہ کے بل گر پڑا اور تڑپنے لگا اور پھر تھوڑی دیر کے بعد مر گیا۔
پیر مہر علی اور زیارت رسولؐ
حضرت پیر مہر علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے بارے میں ایک مشہور واقعہ ہے۔

وہ ایک مرتبہ حج پر تشریف لے گئے۔ وہ تھکے ہوئے تھے۔ حضرت نے عشاء کی نماز کے صرف فرض پڑھے اور سو گئے۔ خواب میں نبی علیہ السلام کا دیدار نصیب ہوا، آپؐ نے فرمایا ’’مہر علی! تو نے فرض پڑھ لیے اور سنتیں نہ پڑھیں۔ جب آپ ہماری سنتیں چھوڑ دیں گے تو باقی لوگوں کا کیا حال ہوگا؟‘‘بیدار ہوئے تو حضرت پر گریہ طاری ہو گیا۔ اس کے بعد عشاء کی نماز مکمل کی اور پھر بعد میں اپنی مشہور نعت لکھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…