اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

یتیم بچے کی عید

datetime 5  مئی‬‮  2017 |

عید کا دن تھا۔ مرد، عورتیں، بچے، جوان، بڑے چھوٹے، سب اپنے اس دینی تہوار کی آمد پر خوش تھے۔ سب نے حسب مقدور عمدہ سے عمدہ کپڑے زیب تن کیے ہوئے تھے۔ سب ایک دوسرے کے گلے مل رہے تھے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے تھے۔ اللہ کا ایک بندہ اس خوشی کے دن بھی مغموم نظر آ رہاتھا اور بڑا متفکر تھا۔

حضرت سری سقطی (متوفی 257ھ) فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ عید کے دن بھی حضرت معروف کرخی (متوفی 201ھ) کھجوریں چن رہے ہیں۔ میں نے وجہ پوچھی تو فرمایا کہ ’’سامنے والا یتیم بچہ اس لیے اداس ہے کہ تمام بچے نئے نئے لباس میں ملبوس ہیں اور اس کے پاس کپڑے تک نہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ یہ یتیم بچہ بھی عید کی خوشی منائے۔ اس لیے میں کھجوریں چن کر فروخت کرنا چاہتا ہوں تاکہ اس کے لیے کپڑا فراہم کر سکوں۔‘‘حضرت سری سقطی نے عرض کیا کہ ’’یہ کام تو میں بھی انجام دے سکتا ہوں۔ آپ کیوں زحمت فرماتے ہیں۔ چنانچہ میں بچے کو ہمراہ لے کر آیا اور اس کو نیا لباس پہنا دیا اور اس کے صلہ میں جو نور مجھ کو عطا کیاگیا، اس سے میری حالت ہی بدل گئی۔‘‘
بیمار کی تیمار داری اور آپؐ کا عمل
آج کی سائنس، آج کی طب اور آج کے ڈاکٹر سب کے سب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہسپتالوں میں جو مریض تنہا پڑے رہتے ہیں، وہ بہترین علاج کے باوجود تندرست نہیں ہوتے اور جن مریضوں سے لوگ ملنے جلنے کے لیے آتے رہتے ہیں، ان میں تندرستی کی رفتار دوسروں سے بہت بہتر پائی گئی ہے۔ یہ تحقیق آج کی ہے، آئیے دیکھیں اسلام اس بارے میں کیا تعلیم دیتا ہے۔

حضور رحمت عالمؐ نے فرمایا:*۔۔۔ مسلمان کے مسلمان پر پانچ حق ہیں، سلام کا جواب دینا، مریض کی عیادت کرنا، جنازوں کے ساتھ جانا، دعوت قبول کرنا، چھینک لینے والے کا جواب دینا۔ (بخاری، مسلم)*۔۔۔ بھوکے کو کھانا کھلاؤ، مریض کی عیادت کرو اور قیدی کو رہائی دلواؤ۔ (بخاری)*۔۔۔ ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ مریض کی عیادت کریں اور جنازہ کے ساتھ جائیں۔ (بخاری و مسلم)
*۔۔۔ جب کوئی مسلمان اپنے کسی مسلمان بھائی کی عیادت کے لیے جاتا ہے تو وہ لوٹتے وقت تک جنت کے باغات سے میوہ خوری میں رہتا ہے۔ (مسلم) *۔۔۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا ’’اے ابن آدم! میں بیمار ہوا تو میری عیادت کے لیے آیا‘‘ وہ کہے گا ’’اے اللہ! تو، تو رب العالمین ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ فرمائے گا ’’کیا تجھے علم نہیں تھا کہ میرا فلاں بندہ بیمار ہے ، تو نے اس کی عیادت کیوں نہیں کی۔

کیا تجھے علم نہیں تھا کہ اگر تو اس کی عیادت کرتا تو مجھے اس کے نزدیک پاتا۔‘‘ (مسلم)یعنی اللہ تعالیٰ کتنے کریم ہیں کہ بیمار کے پاس موجود ہوتے ہیں، گویا عیادت کرنے والا بھی اللہ کے نزدیک ہوتا ہے۔*۔۔۔ حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کو آنکھوں کی تکلیف ہوئی، نبی کریمؐ ان کی عیادت کے لیے گئے۔ (ابو داؤد)ارشاد نبویؐ ہے۔

’’جب کوئی شخص مریض کی عیادت کرتا ہے تو وہاں دریائے رحمت میں اس وقت تک رہتا ہے جب تک وہاں رہا، لیکن وہ اس دریا میں ڈبکیاں لگاتا ہے۔‘‘ (مالک۔ احمد)ارشاد نبویؐ ہے ’’جب تو مریض کی عیادت کے لئے جائے تو اس سے اپنے لیے دعا کرا، کیونکہ اس کی دعا فرشتوں کی دعا ہے۔ (ابن ماجہ)قارئین! ہمیں ان اسلامی اصولوں کا لحاظ رکھتے ہوئے بیماروں کی تیمار داری کے لیے ضرور وقت نکالنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…