اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

اپنے نفس کی بھلائی

datetime 5  مئی‬‮  2017 |

ایک دفعہ بازار میں آگ لگ گئی۔ جب یہ خبر حضرت شیخ سری سقطی نے سنی تو کہا ’’مقام شکر ہے، متاع دنیا سے خلاصی پائی۔‘‘جب آگ بجھ گئی تو معلوم ہواکہ شیخ کی دکان بچ گئی ہے۔ یہ سن کر نہایت رنجیدہ ہوئے، فرمایا ’’مسلمان بھائیوں کے ساتھ نقصان میں موافقت کرنا واجبات سے ہے۔‘‘ اور تمام مال راہ خدا میں درویشوں کو دے دیا۔رسالہ قشیریہ میں ہے کہ دکان بچنے کی اطلاع پر انہوں نے الحمدللہ کہا،

مگر بعد میں تیس سال تک اس الحمدللہ کہنے پر استغفار کرتے رہے اور اللہ تعالیٰ سے معافی چاہتے رہے۔ اس لیے کہ انہوں نے ایک مصیبت میں جس میں سب مسلمان مبتلا تھے، اپنے نفس کے لیے بھلائی چاہی تھی۔
نماز فوت ہو جانے کی تاب نہ لا سکے
جب سلیمان بن داؤد علیہ السلام اپنے گھوڑوں میں مگن (مصروف) ہو جانے کی وجہ سے نماز عصر ادا نہ کر سکے، یہاں تک کہ سورج غروب ہو گیا تو اس صدمہ کی تاب نہ لا سکے۔ انہوں نے اپنے اسپان باوفاؤں (قیمتی و نایاب گھوڑوں) کو کاٹ کر رکھ دیا تو اس کے عوض، اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے باد صبح گاہی (ہواؤں کو) تابع فرمان کر دیا کہ ان کے دوش توانا پہ سوار ہو کر جہاں چاہیں جائیں۔
ہمت نہ ہارنا بھی استقامت والوں میں شمار کروا دے گا
حضرت مفتی محمد حسن امرتسری رحمتہ اللہ علیہ نے ایسی عجیب بات لکھی ہے کہ پڑھ کر دل خوش ہو گیا۔ ’’اگر کسی نے سچے دل سے توبہ کر لی، لیکن پھر وہ توبہ توڑ بیٹھا، پھر توبہ کی توفیق مل گئی، پھر ٹوٹ بھی گئی، لیکن پھر بھی وہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہوا توبہ کا دامن تھامے رکھا، بار بار گرتا رہا، اٹھتا رہا، یہ گر کر اٹھنا بھی اسے قیامت والے دن توبہ پر استقامت والوں میں شمار کروا دے گا۔ کیونکہ اس نے کوشش جاری رکھی۔ حوصلہ نہیں ہارا۔‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…