اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

سب سے اچھی اور سب سے بدترین چیزیں

datetime 5  مئی‬‮  2017 |

کسی زمانے میں حضرت لقمان رحمتہ اللہ علیہ ایک رئیس کے غلام تھے۔ ایک دن رئیس نے انہیں حکم دیا ’’ایک بکری ذبح کرو اور اس میں سے جو سب سے اچھی چیز ہو وہ پکا کر لے آؤ۔‘‘وہ گئے، بکری ذبح کی اور اس کا دل اور زبان پکا کر لے آئے۔ دوسرے دن رئیس نے پھر حکم دیا ’’ایک بکری ذبح کرو اور اس میں جو سب سے بدترین چیز ہو وہ پکا کر لے آؤ۔‘‘

وہ گئے، بکری ذبح کی اور دل اور زبان ہی پکا کر لے آئے۔ یہ دیکھ کر رئیس نے تعجب سے پوچھا ’’یہ کیا؟ میں نے بہترین چیز پکا کر لانے کے لیے کہا تو آپ دل اور زبان پکا کر لے آئے اور آج جب میں نے کہا کہ بدترین چیز پکا کر لے آئیں تو پھر آپ دل اور زبان پکا کر لے آئے۔۔۔ بھلا یہ کیا بات ہوئی؟‘‘اس پر حضرت لقمان رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا! ’’جناب اگر یہ دونوں چیزیں صحیح ہوں تو بہترین چیزیں ہیں، اور اگر یہ دونوں چیزیں خراب ہوں تو پھر بدترین بھی یہی ہیں۔‘‘ رئیس ان کا جواب سن کر بہت خوش ہوا۔
بے گناہ شخص کی قید
ابھی کل کے اخبار ہی میں، میں نے یہ خبر پڑھی کہ ایک بے گناہ شخص پینتالیس سال جیل میں گلتا سڑتا رہا، اس کا کوئی جرم نہیں تھا، اسے محض آوارہ گردی کے الزام میں جیل میں ڈال دیا گیا۔ وہ چونکہ رشوت دینے کی سکت نہیں رکھتا تھا تو اسے اپنی زندگی کے قیمتی پینتالیس سالوں کا نذرانہ پیش کرنا پڑا، وہ جیل میں گیا تھا تو نوعمر تھا، اب ایک رفاہی ادارے کی کوشش سے رہا ہوا ہے تو اس کی کمر خم ہو چکی ہے، اب اس کے بال سفید ہو چکے ہیں وہ اپنا ماضی کھو چکا ہے اور اب اس بے چارے کا مستقبل ہی کیا ہوگا۔ہائے افسوس! بڑے بڑے قاتل اور منشیات فروش بڑی بڑی کرسیوں پر بیٹھ کر ہماری قسمت کے مالک بنے ہوئے ہیں اور ایک نوعمر بچے کو محض آوارہ گردی کے جرم میں پینتالیس سال کی سزا بھگتنی پڑتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…