اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’ایسا بھی ہوتا ہے۔۔برسوں بعد بچھڑےہوئے مل گئے‘‘ قیام پاکستان سے قبل لاپتہ ہونے والی خاتون نواسے کے ہمراہ اچانک گھرپہنچ گئی

datetime 5  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قیام پاکستان سے قبل لاپتہ ہونے والی خاتون اپنے آبائی علاقے پہنچ گئی، برسوں بعد بچھڑوں سے ملنے کے موقع پر جذباتی مناظر نے دیکھنے والوں کو بھی رلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق قیام پاکستان سے قبل 6سال کی عمر میں دیربالا کی رہائشی خاتون کئی دھائیوں بعد اپنے خاندان سے آن ملی۔ اپنے آبائی علاقہ گورکوہی عشیرئی درہ پہنچنے پر خاندان کے افراد نے جہان سلطان کا پرتپاک استقبال کیا

اور خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر کئی جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے جنہیں دیکھ کر کئی افراد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو دئیے۔ معلوم ہوا ہے کہ برسوں سے لاپتہ جہان سلطان سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے خاندان تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی جو اپنے خاندان سے بچھڑ کر مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ پہنچ گئی تھی جہاں پر پلی بڑھی اور اس کی شادی ہوئی جبکہ اب اس کے بچوں کے بھی بچے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر سے لاہور اور پھر اب دیر بالا کے علاقہ گورکوہی عشیرئی درہ اپنے نواسے حارث کے ساتھ اپنے خاندان سے ملنے آنے والی جہان سلطان کے بھائی ظلام خان کا کہنا ہے کہ اس کی بہن قیام پاکستان کے وقت چھ سال کی عمر میں لاپتہ ہوئی تھی اور ان کا ملنا اور پاکستان آنا قدرت کی خصوصی مہربانی ہے ان کے یہاں آنے سے بچے، بوڑھے، عورتیں اورسب خاندان والے بہت خوش ہیں۔جہان سلطان کے مقبوضہ کشمیر اننت ناگ سے ساتھ آنیوالے نواسے حارث کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان آکر اپنی نانی کے خاندان سے مل کر کافی خوش ہے اورخصوصی طور پر بچھڑی نانی کو اپنے خاندان سے ملوانے کیلئے کوششیں کرنے والے افرادکا شکریہ ادا کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…