اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

کھجور کے فوائد

datetime 5  مئی‬‮  2017 |

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک کھجور میں آپ کو کیا کچھ ملتا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں۔پروٹین، چکنائی، کاربورہائیڈریٹ، کیلوریز، سوڈیم، پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم، تانبا، فولاد، فاسفورس، سلفر اور کلورین۔روزے میں صبح سحری کے بعد شام تک کچھ کھایا پیا نہیں جاتا، اس وجہ سے جسم کی کیلوریز یعنی ہرارے مسلسل کم ہوتے جاتے ہیں۔ اس کیفیت کے لیے کھجور سے بڑھ کر مفید کوئی چیز نہیں ہے۔

یہ اس قدر بھرپور غذائیت دیتی ہے کہ جسم کی حرارت معمول پر آ جاتی ہے اور جسم طرح طرح کی بیماریوں سے بچ جاتا ہے۔ جسم کی حرارت کو اگر کنٹرول نہ کیا جائے تو یہ امراض پیدا ہوتے ہیں۔لو بلڈ پریشر، فالج، لقوہ اور سر چکرانا وغیرہ۔ خون کی کمی کے مریضوں میں روزے سے اور زیادہ کمزوری ہو جاتی ہے۔ اس کمزوری کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے کھجور بہترین ہے، کیونکہ کھجور میں فولاد موجود ہے۔بعض لوگوں میں روزے سے خشکی پیدا ہوتی ہے، اس کا علاج بھی کھجور ہے، کھجور سے خشکی بھی دور ہوتی ہے۔گرمیوں کے روزوں میں پیاس بہت زیادہ لگتی ہے۔ افطار کے وقت اگر پانی سے روزہ کھولا جائے تو یہ سرد پانی معدے میں گیس، تبخیر اور جگر کا ورم پیدا کرتا ہے۔ لیکن اگر روزہ دار کھجور سے روزہ کھولے اور پھر پانی پئے تو ان خطرات سے بچ جاتا ہے۔ اب اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ کھجور صرف روزہ کھولنے کے لیے ہی ہے۔ آپ عام دنوں میں بھی اس سے بیش بہا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ خاص طور پر کھجور سردی کے موسم میں حرارت پہنچاتی ہے۔ اس کے استعمال سے سردی کم لگتی ہے۔ جسم میں توانائی کی لہریں دوڑتی ہیں۔ان تمام فائدوں سے بڑا فائدہ یہ کہ کھجور ہمارے رسولؐ کی پسندیدہ خوراک ہے۔ لہٰذا اس کا استعمال کرنا سنت پر عمل کرنا ہوگا۔ نبی اکرمؐ عام طور پر کھجور سے روزہ کھولتے تھے۔

ایک حدیث کے الفاظ یہ ہیں:’’جس شخص کو کھجور میسر ہو، وہ اس سے روزہ افطار کرے، جسے وہ نہ ملے، وہ پانی سے کھول لے، اس لیے کہ پانی بھی پاک کرنے والا ہے۔‘‘ ۔(نسائی)دن بھر روزہ رکھنے سے توانائی کم ہو جاتی ہے۔ اس لیے افطاری ایسی چیز سے کرنا چاہیے جو جلد ہضم ہونے والی اور طاقت دینے والی ہو اور یہ خوبی کھجور میں بخوبی پائی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…