اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

چار باتیں

datetime 5  مئی‬‮  2017 |

حضرت عبداللہ بن مبارک رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک جگہ سے گزر رہے تھے، ایک لڑکے پر نظر پڑی، جس کے چہرے بشرے سے ذہانت ہویدا تھی۔ آپ نے پوچھا ’’بیٹا! کچھ پڑھا بھی ہے یا یوں ہی اپنا وقت اور عمر برباد کر رہے ہو؟‘‘اس نے کہا کہ ’’کچھ زیادہ تو نہیں پڑھا، چار باتیں سیکھی ہیں۔‘‘آپ نے پوچھا ’’کون سی؟‘‘کہنے لگا ’’مجھے سر کا علم، کانوں کا علم، زبان کا علم اور دل کا علم حاصل ہے۔‘‘

آپ نے فرمایا ’’مجھے بھی تو کچھ بتاؤ۔‘‘اس نے کہا ’’سر اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکانے کے لیے۔ کان اس کا کلام سننے کے لیے۔ زبان اس کا ذکر کرنے کے لیے اور دل اس کی یاد بسانے کے لیے۔‘‘حضرت ابن مبارک اس کی حکمت آمیز کلام سے اتنے متاثر ہوئے کہ اس سے نصیحت کے لیے کہا۔ اس لڑکے نے کہا کہ ’’آپ مجھے شکل و صورت سے عالم معلوم ہوتے ہیں۔ اگر علم اللہ تعالیٰ کے لیے پڑھا ہے تو اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی سے امید نہ رکھنا۔‘‘
دونوں جہاں کی دولت
حضرت امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کے زمانہ میں ایک شخص کے اولاد نہ ہوتی تھی۔ بڑی عمر میں جا کر لڑکی پیدا ہوئی۔ فرط سرور میں یہ قسم کھا بیٹھا کہ میں اس کے جہیز میں دونوں جہان کی دولت دوں گا۔ کہنے کو تو کہہ دیا، مگر جب وقت قریب آیا تو نہایت فکر پیدا ہوئی کہ میں کیا اور میری ہستی کیا۔ دونوں جہاں کی دولت میں کس طرح اپنی لڑکی کو دے سکتا ہوں۔ایسی پریشانی میں ہر ایک عالم کی خدمت میں حاضر ہوا کہ میں کیا کروں اور کس طرح اپنی قسم سے بری ہو سکتا ہوں۔ لیکن کہیں سے جواب نہ ملا۔ جب امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے سن کر فرمایا کہ ’’تیری قسم کا نہایت سہل علاج ہے۔

اے شخص اپنی دختر کو قرآن مجید کی تعلیم دے۔ پھر رخصت کے وقت قرآن مجید اس کی بغل میں دے کر وداع کر دے۔ قسم ہے اللہ کی تو نے دونوں جہان کی دولت اپنی بیٹی کو جہیز میں دی اور تو قسم سے بری ہوا۔ یہ وہ کلام ہے جس کی برکت اور عظمت اور رحمت اور رأفت سے خشک پتھروں سے آب شیریں جاری ہو جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…