اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایک عابد کی دلہن کا واقعہ

datetime 4  مئی‬‮  2017 |

عبدالعزیز بن روا دمکی رحمتہ اللہ علیہ متوفی 159ھ۔ عابد و زاہد محدث و صوفی تھے۔ حضرت عکرمہ و سالم رحمہا اللہ تعالیٰ سے حدیث روایت کرتے تھے۔ ان کے عابد ہونے کی شہادت حضرت عبداللہ بن مبارک کی کافی ہے، جنہوں نے فرمایا کہ ’’کان من اعبد الناس‘‘ یعنی حضرت عبدالعزیز بن رواد رحمتہ اللہ علیہ لوگوں میں بہت زیادہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے والے تھے۔

مشہور مورخ ابن الاہول فرماتے ہیں کہ مکہ شریف میں ایک عورت نے خواب میں جنت کی حورعین کو خانہ کعبہ کے گرد دیکھا جو دلہن بنی ہوئی تھی۔ عورت نے دریافت کیا کہ یہ کیا معاملہ ہے؟ لوگوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز کی بیوی ہیں جو جنت میں اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے رکھی ہے۔ جب وہ بیدار ہوئی تو معلوم ہوا کہ آج شب میں حضرت عبدالعزیز بن رواد انتقال کر گئے۔ اللہ تعالیٰ ان پر اپنی ہزار رحمتیں نازل فرمائے۔
شیطان کو خوف میں مبتلا کرنے والی چیز
شیطان ذاکر شاغل آدمی سے اس کے دل کی نورانیت کی وجہ سے ڈر رہا ہوتا ہے۔ کیونکہ وہ دل تجلیات ربانی کی گزرگاہ بن چکا ہوتا ہے۔ ابو سعید خزار رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ ’’میں نے خواب میں دیکھا کہ شیطان نے مجھ پر حملہ کیا۔ میں نے جواب میں ایک لکڑی اٹھائی اور اسے مارنا شروع کر دیا۔ اس نے اس کی کوئی پرواہ نہ کی۔ اس وقت غیب سے آواز آئی کہ یہ مردود اس لکڑی سے نہیں ڈرتا بلکہ یہ دل کے نور سے ڈرتا ہے۔‘‘ گویا جس کا دل جتنا زیادہ نورانی ہو گا، شیطان اتنا ہی اس بندے سے ڈرے گا۔‘‘
میں اسی لائق ہوں
ابراہیم بن ادہم رحمتہ اللہ علیہ نے جب سلطنت چھوڑی تو ایک باغ میں ملازمت کر لی، کوئی سپاہی آیا۔

اس نے کچھ پھل مانگے۔ آپ نے فرمایا کہ ’’میں تو ملازم ہوں، اس لیے مجھے پھل دینے کا اختیار نہیں۔‘‘سپاہی نے آپ کو کوڑا مارا۔ آپ نے سر آگے بڑھا کر کہا ’’اضرب رأسا ظالماً عصی اللہ (اس سر کو مارو، اس نے اللہ کی بہت نافرمانی کی ہے۔)‘‘اگر آپ ذرا سا اشارہ کر دیتے کہ کون ہیں تو سپاہی کا کیا حال ہوتا۔ مار کھا کر بھی مزید ظلم سے بچنے کے لیے بتایا نہیں، بلکہ خود کو اس لائق سمجھ رہے ہیں کہ اور بھی مارا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…