اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

تیر چلانے والے کے قرب میں

datetime 4  مئی‬‮  2017 |

اس پر ایک حکایت یاد آئی کہ افلاطون نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے پوچھا کہ ’’آسمان کمان ہو اور دنیا کی مصیبتیں نیزے ہوں اور خدا تعالیٰ نشانہ لگانے والے ہوں تو آدمی کہاں جا کر بچے۔‘‘حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کہ ’’تیر چلانے والے کے پاس جا کھڑا ہو، کیونکہ تیر دور والے پر چلاتے ہیں،

کہنے لگا کہ بے شک آپ نبی ہیں، ایساعلم نبیوں ہی کا حصہ ہے۔ تو جب خدا تعالیٰ نزدیکی ہو گی تو حقیقت میں جس کا نام مصیبت ہے وہ نہیں آ سکتی، یعنی تکلیف نہ ہو گی، چاہے صورت مصیبت کی ہو مگر دل میں بالکل خوش ہو گا۔
یہ طشت بھی تم لے لو
حضرت امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ نے مکہ مکرمہ میں ایک دکاندار کے پاس اپنا طشت گروی رکھ دیا۔ جب اس کو واپس لینے کا وقت آیا تو دکاندار نے دو طشت آپ کے سامنے رکھ دئیے اور کہا کہ ان دونوں میں جو آپ کا ہو، لے لیجئے۔ حضرت امام رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اپنے طشت کا پہچاننا میرے لیے مشکل ہے، لہٰذا یہ دونوں طشت تم ہی اپنے پاس رہنے دو۔امام صاحب نے رہن کا روپیہ اس کو دے دیا۔ دکاندار نے کہا۔ ’’حضرت! میں تو آپ کی آزمائش کر رہا تھا۔ یہ رہا آپ کا طشت!‘‘امام صاحب نے فرمایا ’’اب میں نہیں لوں گا۔‘‘ یہ کہہ کر طشت چھوڑ کر چلے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…