اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

اگرمال عقل سے کمایا تو عقل کس نے دی؟

datetime 4  مئی‬‮  2017 |

مولانا ارسلان بِن اخترکہتے ہیں کہ ایک بے ادب اور گستاخ آدمی مجھے کہنے لگا کہ ’’یہ سب کچھ ہم نے اپنی عقل سے کمایا، اچھے فیصلے کیے اور محنت سے کمایا۔‘‘میں نے کہا ’’اچھا یہ بتاؤ کہ تمہیں عقل کس نے دی؟‘‘وہ کہنے لگا۔ ’’اللہ نے۔‘‘میں نے کہا ’’تمہیں محنت کرنے کی توفیق کس نے دی؟‘‘وہ کہنے لگا ’’اللہ نے۔‘‘میں نے کہا ’’پھر معلوم یہ ہوا کہ رزق تو پھر اللہ نے ہی دیا۔‘‘

ذکر اللہ نے گناہوں سے بچا لیا
جس وقت حضرت یوسف علیہ السلام کے سامنے گناہ کا موقع آیا اور تمام اسباب جمع ہو گئے۔ تو اس وقت اس گناہ سے ذکر نے روک دیا، اس لیے کہ جب زلیخا نے کہا ’’ھیت لک‘‘ تو جواب میں انہوں نے فرمایا ’’معاذ اللہ۔‘‘ اللہ کی پناہ۔ اس موقع پر اللہ کی پناہ کے احساس نے یہ طاقت دی اور اتنے دلربا ماحول میں جس میں انسان کے پھسل جانے کا ننانوے فیصد احتمال موجود تھا، اس اللہ کے ذکر نے اس کو گناہ سے روک دیا۔
میرے اندر دو باتیں تھیں، انور شاہ کشمیری رحمتہ اللہ علیہ
ایک دفعہ مفتی کفایت اللہ رحمتہ اللہ علیہ نے طلباء سے پوچھا کہ ’’بتاؤ انور شاہ کشمیری رحمتہ اللہ علیہ اتنے زیادہ مشہور کیوں ہو گئے؟‘‘کسی نے کہا ’’مفسر اچھے تھے۔‘‘کسی نے کہا ’’محدث اچھے تھے، شاعر اچھے تھے، وہ منطق اچھی جانتے تھے۔‘‘فرمایا ’’نہیں۔‘‘کسی اور نے یہی سوال ایک مرتبہ حضرت کشمیری رحمتہ اللہ علیہ سے پوچھ لیا تو فرمایا ’’دو باتیں میرے اندر تھیں، جب مطالعہ کرتا تھا تو باوضو کرتا تھا اور جب مجھے کتاب کا حاشیہ پڑھنے کی ضرورت پڑتی تھی اور حاشیہ دوسری طرف ہوتا تو میں اپنی جگہ چھوڑ کر دوسری طرف آ کر حاشیہ پڑھ لیتا تھا۔ حدیث کی کتاب کو میں نے کبھی اپنے تابع نہیں کیا۔‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…