اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

غیر مسلم ڈاکٹر کی وضو پر تحقیق

datetime 2  مئی‬‮  2017 |

ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﻓﺮﺍﻧﺲ ﮐﮯ ﺍیئرﭘﻮﺭﭦ ﭘﺮ ﻭﺿﻮ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮐﺲ ﻣﻠﮏ ﺳﮯ ﺗﻌﻠﻖ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺳﮯ ۔ ﺳﺎﺋﻞ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﺘﻨﮯ ﭘﺎﮔﻞ ﺧﺎﻧﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﮐﺎ ﭘﺘﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﻭﯾﺴﮯ ﭼﻨﺪ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ۔ ﺳﺎﺋﻞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﯾﮩﺎﮞ ﭘﺮ ﺑﮩﺖ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﭘﺎﮔﻞ ﺧﺎﻧﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﯾﮩﺎﮞ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﭘﺎﮔﻞ ﺧﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﮨﺴﭙﺘﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﮨﻮﮞ۔ﻣﯿﺮﯼ ﭘﻮﺭﯼ ﻋﻤﺮ ﺍﺱ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﻣﯿﮟ ﮔﺰﺭﯼ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻟﻮﮒ ﭘﺎﮔﻞ ﮐﯿﻮﮞ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ؟

ﺍﻭﺭ ﭘﺎﮔﻞ ﭘﻦ ﺳﮯ ﺑﭽﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﯿﺎ ﮐﯿﺎ ﺍﺣﺘﯿﺎﻃﯽ ﺗﺪﺍﺑﯿﺮ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﮐﺮﻧﺎ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ ۔ﻣﯿﺮﯼ تحقیق کے ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺟﮩﺎﮞ ﺍﻭﺭ ﺑﮩﺖ ﺳﺎﺭﯼ ﻭﺟﻮﮨﺎﺕ ﮨﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻭﺟﮧ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻟﻮﮒ ﺍﭘﻨﯽ ﮔﺮﺩﻥ ﮐﮯ ﭘﭽﮭﻠﮯ ﺣﺼﮯ ﮐﻮ ﺧﺸﮏ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﮐﮭﭽﺎﺅ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺭﮔﻮﮞ ﭘﺮ ﺍﺳﮑﺎ ﺍﺛﺮ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﺟﻮ ﻟﻮﮒ ﺍﺱ ﺟﮕﮧ ﮐﻮ ﻭﻗﺘﺎً ﻓﻮﻗﺘﺎً ﻧﻤﯽ ﭘﮩﻨﭽﺎﺗﮯ ﺭﮨﯿﮟ ﻭﮦ ﭘﺎﮔﻞ ﮨﻮﻧﮯ ﺳﮯ ﺑﭻ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﺁﭖ ﻧﮯ ﮨﺎتھ ﭘﺎﺅﮞ ﺩﮬﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﺳﺎتھ ﺳﺎتھ ﮔﺮﺩﻥ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﮐﮯ ﺣﺼﮯ ﭘﺮ ﺑﮭﯽ ﮔﯿﻠﮯ ﮨﺎتھ ﭘﮭﯿﺮﮮ۔ ﺟﺲ ﺳﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﮩﺖ ﺣﯿﺮﺍﻧﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮐﻮ ﯾﮧ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﮐﺲ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﻭﺿﻮ ﮐﺮﺗﮯ ﻭﻗﺖ ﮔﺮﺩﻥ ﮐﺎ ﻣﺴﺢ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮨﺮ ﻧﻤﺎﺯﯼ ﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﻧﭻ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﮔﺮﺩﻥ ﮐﺎ ﻣﺴﺢ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻧﺒﯽ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﺋﯽ ﮨﮯ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ ﺍﺳﯽ ﻟﺌﮯ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻣﻠﮏ ﻣﯿﮟ ﻟﻮﮒ ﮐﻢ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﮔﻞ ﮨﻮﺗﮯﮨﯿﮟ۔ ﺍﻟﻠﮧ ﺍﮐﺒﺮ۔ ﺍﯾﮏ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﮐﯽ ﭘﻮﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤﺪ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﮯ ﺑﺘﺎﺋﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﯾﮏ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﺳﮯ ﻋﻤﻞ ﭘﺮ ﺁ ﮐﺮ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ گئی۔حضرت عبد اللہ صنابحى (رضی اللہ عنہ) کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بندۂ مومن جب وضو کرتا اور اس میں کلی کرتا ہے تو اس کے منہ کے گناہ جھڑ جاتے ہیں ؛ اور جب ناک میں پانی ڈال كر اسے جهاڑتا ہے تو اس کے ناک کے گناہ جھڑ جاتے ہیں ؛ اور جب چہرہ دھوتا ہے تو اس کے چہرے کے گناہ جھڑ جاتے ہیں ، یہاں تک کہ پلکوں کے نیچے سے بھی نکل جاتے ہیں ؛ اور جب دونوں ہاتھ دھوتا ہے تو اس کے ہاتھوں کے گناہ جھڑ جاتے ہیں ، یہاں تک کہ ناخنوں کے نیچے سے بھی نکل جاتے ہیں ؛ اور جب اپنےسر کا مسح کرتا ہے تو اس کے سر کے گناہ جھڑ جاتے ہیں ، یہاں تک کہ اس کے کانوں سے بھی نکل جاتے ہیں ؛ اور جب اپنے  پاؤں دھوتا ہے تو اس کے پاؤں کے گناہ جھڑ جاتے ہیں ، یہاں تک کہ ان کے ناخنوں کے نیچے سے بھی نکل جاتے ہیں ۔ فرمایا:پھر اس کا مسجد جانا اور نماز پڑھنا اس پر مزید ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…