اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

قوت برداشت

datetime 2  مئی‬‮  2017 |

ایک عورت نے مالک بن دینار رحمتہ اللہ علیہ سے کہا ’’اے ریا کار!‘‘تو آپ نے فرمایا ’’اے فلانی! تو نے میرا وہ لقب معلوم کر لیا جسے اہل بصرہ بھی نہیں جانتے۔‘‘ابن مقنع رحمتہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ’’غصہ کا پینا عذر کرنے کی ذلت سے بہتر ہے۔‘‘کسی نے آپ سے ایک دفعہ غم اور غصہ میں فرق دریافت کیا۔

آپ نے فرمایا ’’غم تو کسی بڑے آدمی کا تیری آرزو کے برخلاف ہونے سے پیدا ہوتا ہے اور غصہ کمزور آدمی کی تیری مخالفت کرنے سے۔‘‘ابو معاویہ الاسود رحمتہ اللہ علیہ کو اگر کوئی برا بھلا کہتاتو آپ اس کے لیے دعا فرماتے۔ ایک آدمی نے بکر بن عبداللہ مزنی رحمتہ اللہ علیہ کو بہت سی گالیاں دیں، آپ خاموش رہے۔ کسی نے آپ سے کہا ’’آپ اسے کیوں گالیاں نہیں دیتے؟‘‘آپ نے فرمایا ’’میں اس کی کوئی برائی نہیں جانتا کہ میں اس کو برا کہہ سکوں اور بہتان لگانا مجھے جائز نہیں۔‘‘

آنکھیں ایک نعمت ہے انہیں بچائیے
ایک آدمی کا ایکسیڈنٹ ہوا۔ ان کی آنکھ کا پپوٹا کٹ گیا۔ اس کی ایک آنکھ پر پردہ تھا اور دوسری پر نہیں، جیسے مچھلی کی آنکھ ہوتی ہے۔ چند دنوں میں ان کا زخم تو ٹھیک ہو گیا لیکن پریشانی یہ تھی کہ ہر دو تین گھنٹوں کے بعد آنکھ کی بینائی دھندلی ہو جاتی۔ ڈاکٹر نے کہا کہ ’’ہوا میں مٹی کے چھوٹے چھوٹے ذرات ہوتے ہیں، وہ آنکھ پر جم جاتے ہیں، اس لیے آپ کو بار بار آنکھ دھونا پڑے گی۔‘‘ چنانچہ اسے ہر دو گھنٹے بعد آنکھ دھونا پڑتی۔آپ جانتے ہیں کہ جب آدمی پانی میں زیادہ دیرنہائے یا کپڑے یابرتن دھوئے تو ہاتھ کیسے ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح جب وہ بار بار آنکھ کو دھونے لگے تو ان کے رخسار کے اوپرزخم سا بن گیا۔ اس کے بعد پانی لگنے سے انہیں جلن محسوس ہونے لگی۔ وہ پریشان تھے۔ ڈاکٹروں کو بتایا کہ تو وہ کہنے لگے کہ ’’ہم کچھ نہیں کر سکتے۔‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…