اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

حجاب

datetime 1  مئی‬‮  2017 |

آج سے تقریباً نو، دس ماہ پہلے کی بات ہے جب اکیڈمی سے وابستہ تھی اکیڈمی چونکہ دس پندرہ منٹ کی واک پر ہی تھی تو عموماً قدموں کو ہی زحمت دی جاتی آنے جانے کے لیے… کبھی کبھی میرے دنیا سے مصروف ترین بھائیوں کو فراغت ہوتی تو میسج کر کہ کہہ بھی دیتی کہ چاروں میں سے کوئی بھی لینے آجائے… لیکن ایسا بہت کم ہوتا تھا

کیونکہ اکیڈمی سے واپس آنے کا وقت عصر کا ہوتا یا مغرب کا اور اس وقت میں تمام بھائی اپنے اپنے کاموں میں مصروف تو ایسے ہی ایک دن واپس آرہی تھی، جمعرات کا دن تھا. ہمارے علاقے میں ہر جمعرات کو گھر گھر جاکر خواجہ سرا بھیک مانگتے ہیں…. اس دن بھی یہی ہوا کہ دور سے دو تین خواجہ سرا نظر آئے اپنے مخصوص انداز میں، تالیاں بجاتے، لچکتے ہوئے، اسی وقت دو لڑکیاں بھی بنا حجاب کے ہنستی کھلکھلا تی شایدکوچنگ جارہی تھی یا آرہی تھی… خواجہ سراء نے اپنی عادت کے مطابق ان کے سامنے تالیاں بجائی اور کچھ کہا بھی…. اور بالآخر دس بیس روپے نکلوالیے… ااب وہی خواجہ سرا جب آگے چلا تو اسی طرف آگیا جہاں سے میں آرہی تھی….. لیکن اس نے مجھے دیکھتے ہی بے اختیار طور پر سلام کیا اور لاشعوری طور پر میراسر جواب دینے کے انداز میں ہل بھی گیا پھر وہی خواجہ سرا جو تالیاں بجاتا، لڑکیوں آئے ہائے جیسے الفاظ ادا کرتا چل رہا تھا وہی ایک طرف ہوکر کھڑا ہوگیا اور مجھے راستہ احتراما راستہ دیا….. میں گھر آگئی……. اب اتنی لمبی بات بتانے کامقصد کہ ایک خواجہ سراء جس کا کام ہی چھیڑنا، ناچنا، تالیاں بجانا ہوتا ہے وہ. آپ کا حجاب دیکھ کر آپ کو عزت دیتا ہے ،، آپ کے لیے راستے سے ہٹ کر احتراما راستہ خالی کردیتا ہے….. تو کیا آپ کاحجاب آپ کو معاشرے میں، یا مردوں میں عزت و تحفظ مہیا نہیں کرے گا؟؟؟؟ اسلام نے حجاب مسلط نہیں کیا، لڑکی کو عطا کر کے اسکے معتبر ہونے کا دنیا کو بتادیا اور یہی تعلیم ِ اسلام کا تدبر ہے

حجاب مسلط نہیں کریں…. حجاب معزز کریں ٹھیک اسی طرح جیسے ایک مریض کو دوائی کیسے بھی دی جائے…. مرض میں افاقہ ہوجاتا ہے..

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…