اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

سچ اور سفارش

datetime 28  اپریل‬‮  2017 |

قائداعظم محمد علی جناح اقربا پروری، رشوت ، سفارش کے سخت خلاف تھے۔ آپؒ نے اپنی ساری زندگی نہایت اعلیٰ اصولوں کے مطابق گزاری۔ آپؒ نے اپنے قریبی عزیزوں اور دوستوں کیلئے کبھی بھی کسی اعلیٰ عہدے یا فائدے کیلئے سفارش نہ کی۔ مگر آپ یہ جان کر شاید حیران ہو جائیں کہ ایک اجنبی نوجوان جو شاید قائداعظم محمد علی جناح ؒ سے زندگی میں پہلی مرتبہ ملا ،آپؒ اس کی نوکری کیلئے سفارش کرنے پر مجبور ہو گئے۔

ہوا کچھ یوں کہ ایک نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاس پہنچا اور عرض کی کہ ’’حضور بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ ہوں، کسی کو کہہ دیں تاکہ نوکری مل جائے‘‘۔قائداعظمؒ پہلے تو حیران رہ گئے کہ یہ نوجوان مجھے کہہ رہا ہے کہ میں اسکی نوکری کیلئے سفارش کروں حالانکہ ہر کسی کو معلوم ہے کہ میں سفارش کے سخت خلاف ہوں نہ کسی کی سفارش مانتا ہوں اور نہ کسی کی سفارش کرتا ہوں۔آپؒ نے کچھ سوچا اور سفارش کروانے کیلئے آئے نوجوان کا انٹرویو شروع کر دیا۔آپؒ نے نوجوان سے پہلا سوال کیا”کیا تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ تم نے دوران تعلیم کھیلوں میں بھی حصہ لیا“نوجوان نے جواب دیا ”نہیں“ قائداعظمؒ نے پوچھا ”ادبی سرگرمیوں میں تو ضرور شریک ہوئے ہو گے؟“ نوجوان نے انکار میں سر ہلا دیا۔ قائداعظمؒ نے پوچھا ”پھر تو کوئی اور صحت مند سرگرمی تو ضرور ہو گی ؟“ نوجوان نے اس بار بھی انکار میں سر ہلا دیا۔ قائداعظمؒ نوجوان کے جوابات کابرا منا گئےاور کچھ یوں کہا”تم اتنی نالائقی اورسستی کے باوجود مجھ سے توقع کرتے ہو میں تمہاری سفارش کروں گا“نوجوان نےجواب دیا ”جناب آپ میری سفارش بے شک نہ کریں لیکن میں اپنے بارے میں جھوٹ نہیں بول سکتا“یہ کہہ کر نوجوان آپؒ کے دفتر سے باہر نکل گیا۔قائداعظم ؒنوجوان کی صاف گوئی سے بہت متاثر ہوئے آپ ؒ نے نوجوان کو واپس بلوایااور کہا”میں زندگی میں پہلی مرتبہ اپنا اصول توڑ کر تمہاری سفارش کروں گا لیکن تمہیں مجھ سے ایک وعدہ کرنا ہوگا“ نوجوان نے عرض کیا ”جناب آپ حکم کیجئے‘ قائداعظمؒ نے فرمایا ”تم زندگی میں آج کی طرح ہمیشہ سچ بولو گے“۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…