اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

جو دعائیں قبول کرتا ہے

datetime 27  اپریل‬‮  2017 |

ایک اعرابی کو کہا گیا کہ تم مر جاؤ گے -اس نے کہاں پھر کہاں جائیں گے ؟ کہا گیا کہ اللہ کے پاس – اعرابی کہنے لگا آج تک جو خیر بھی پائی ہے اللہ کے یہاں سے پائی ہے پھر اس سے ملاقات سے کیا ڈرنا۔ کس قدر بہترین حسنِ ظن ہے اپنے اللہ سے –

ایک بزرگ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ھیں جس کی دعا قبول کی جاتی ہے؟ بزرگ نے جواب دیا نہیں ، مگر میں اس کو جانتا ھوں جو دعائیں قبول کرتا ہے- کیا ہی بہترین حسنِ ظن ہے – ابن عباسؓ سے ایک بدو نے پوچھا کہ حساب کون لے گا ؟ آپ نے فرمایا کہ ” اللہ ” رب کعبہ کی قسم پھر تو ھم نجات پا گئے ،بدو نے خوشی سے کہا – کیا ہی بہترین حسنِ ظن ہے اپنے رب سے- ایک نوجوان کا آخری وقت آیا تو اس کی ماں پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی- نوجوان نے ماں کا ہاتھ پکڑ کر سوال کیا کہ امی جان اگر میرا حساب آپ کے حوالے کر دیا جائے تو آپ میرے ساتھ کیا کریں گی؟ ماں نے کہا کہ میں تجھ پر رحم کرتے ھوئے معاف کردونگی- اماں جان اللہ پاک آپ سے بڑھ کر رحیم ہے پھر اس کے پاس بھیجتے ھوئے یہ رونا کیسا؟ کیا ھی بہترین گمان ہے اپنے رب کے بارے میں- اللہ پاک نے حشر کی منظر کشی کرتے ھوئے فرمایا ہے، {وخشعت الأصوات للرّحمٰن } اور اس دن آوازیں دب جائیں گی رحمان کے سامنے – اس حشر کی گھڑی میں بھی یہ نہیں فرمایا کہ ” جبار ” کے سامنے بلکہ اپنی صفتِ رحمت کا ہی آسرا دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…