اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

جب سٹالن نے ماؤزے تنگ کے فضلے کی ’جاسوسی‘ کی

datetime 26  اپریل‬‮  2017 |

جوزف سٹالن 1920 کی دہائی سے لے کر 1953 تک سوویت یونین کے رہنما تھے اور ماؤ زے تنگ جدید چین کے بانی تھے۔ روسی اخباروں کی خبروں کے مطابق 1940 کی دہائی میں سٹالن کی خفیہ پولیس نے لوگوں کے فضلے حاصل کرنے کے لیے ایک خاص محکمہ قائم کر رکھا تھا۔ محکمے کا سب سے اہم مقصد بیرونی ممالک سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کے فضلوں کے نمونوں کا جائزہ لینا تھا۔

جوزف سٹالن نے ماؤزے تنگ سمیت کئی لوگوں کے فضلوں کا جائزہ لے کر ان کا نفسیاتی خاکہ تشکیل دینے کی کوشش کی۔ سابق سویت ایجینٹ ایگور آٹامنینکو نے اس خفیہ منصوبے کی دریافت کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انھیں اس کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب وہ روسی خفیہ اداروں کی آرکائیوز پر تحقیق کر رہے تھے۔ انھوں نے ایک روزنامے کو بتایا کہ ’اُن دنوں میں سوویت یونین کے پاس آج کل کی طرح جاسوسی کرنے والے جدید آلات نہیں تھے، اس لیے ہمارے خفیہ افسروں نے لوگوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے مختلف قسم کے طریقہ کار اپنائے۔‘ایگور آٹامنینکو کا کہنا ہے کہ سٹالن نے اپنی خفیہ لیبارٹری کی ذمہ داری اپنے ملازم لاورینتی بریا کو دے رکھی تھی۔ ماؤ اور سٹالن کمیونزم کی دنیا کے سب سے طاقتور رہنما تھے۔ بی بی سی کے مطابق جب ایگور کے ساتھ رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ سوویت سائنس دان انسانی فضلے کی تلاش کرتے تھے۔ انھوں نے کہا: ’مثال کے طور پر اگر انھیں کسی کے فضلے میں ٹرپٹوفین نامی امینو ایسڈ کی سطح زیادہ دکھائی دیتی تھی تو وہ اس نتیجے پر پہنچتے تھے کہ وہ انسان پر سکون اور قابلِ رسائی ہو گا۔‘ انھوں نے مزید کہا: ’لیکن اگر انھیں کسی کے فضلے میں پوٹاشیم کی کمی نظر آتی تھی تو وہ اس نتیجے پر پہنچتے تھے کہ وہ انسان اعصابی مزاج کا اور بہت کم سوتا ہوگا۔‘ایگور کا دعویٰ ہے کہ دسمبر

1949 میں سوویت یونین کے خفیہ ایجنٹوں نے اس نظام کے ذریعے چینی رہنما ماؤزے تنگ کے بارے میں معلومات حاصل کی تھیں جنھوں نے اس دوران ماسکو کا دورہ کیا تھا۔ انھوں نے ماؤ کے لیے مبینہ طور پر خاص غسل خانے تیار کر رکھے تھے جن کی نالیاں نکاسی کے نظام کے بجائے خفیہ ڈبوں سے جڑی ہوئی تھیں۔ دس روز تک ماؤ کے لیے کئی دعوتیں کی گئیں اور ان کے فضلے کو تحقیق کے لیے بھیجا جاتا رہا۔ اطلاعات کے مطابق سٹالن نے فضلے کا جائزہ لینے کے بعد ماؤ کے ساتھ معاہدہ طے کرنے سے انکار کر دیا۔ روس کے سب سے مشہور اخباروں میں سے ایک ’کومسمولسکایا پراودا‘ کے مطابق سٹالن کے جانشین نیکیتا خروشیف نے یہ منصوبہ اور لیبارٹری بند کروا دی تھی۔ جب روس کی وفاقی سلامتی کی سروس (ایف ایس بی) سے رابطہ کر کے سٹالن کے خفیہ منصوبے کی تصدیق کرنے کی درخواست کی گئی تو ادارے کے نمائندوں نے جواب میں کہا: ’ہم اس خبر پر کوئی جواب نہیں دے سکتے۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…