اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

چوہدری صاحب کے گھر سورۃ بقرہ کی تلاوت چل رہی تھی

datetime 26  اپریل‬‮  2017 |

شادی کی تیاریاں عروج پر تھیں۔ شیخ صاحب نماز پڑھ کے کسی کام سے ڈرائینگ روم میں داخل ہوئے تو اچانک سامنے دیوار پہ سجی خوبصورت خطاطی میں فریم شدہ آیت پہ نظر پڑی:”انّ الصّلوٰۃ تنھیٰ عن الفحشاء والمنکر” (بیشک نماز بے حیائی اور برے کاموں سے روکتی ہے) وہ ایک لمحے کو رکے، کچھ سوچا، پھر سر کو جھٹک کر زیر لب بڑبڑاتے آگے چل دیئے:اللہ بڑا غفور و رحیم ہے۔

شام کو انکے ہاں مہندی کا فنکشن پروفیشنل گلوکاراؤں کے جھرمٹ میں پوری آب و تاب سے جاری تھا۔ چوہدری صاحب کے گھر سورۃ بقرہ کی تلاوت چل رہی تھی۔ مولوی صاحب نے کہا تھا کہ آپکے ہاں شریر جنات کا سایہ ہے، لہٰذا اس سورۃ کا خصوصی التزام کریں۔ کاروباری نقصانات اور کچھ غیر متوقع اخراجات کیوجہ سے چوہدری صاحب نے مسجد کے مولوی صاحب کو بلا کر گھر پہ محفل میلاد کروائی تھی جس کے دوران مولوی صاحب نے یہ تشخیص فرمائی۔ “یہ بنک سے آپکا لیٹر آیا ہوا ہے۔” بیگم صاحبہ نے چوہدری صاحب کو بتایا۔ انہوں نے بےتابی سے کھول کے پڑھا تو اطلاع تھی کہ گزشتہ سال کا “منافع” دس فیصد کی شرح کے ساتھ انکے سیونگ اکاؤنٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ چوہدری صاحب کے چہرے پر اطمینان بھری مسکراہٹ پھیل گئی۔ بیک گراونڈ میں خوش الحان آواز گونج رہی تھی: “یَمحَقُ اللہُ الرّبٰو و یُربِی الصَّدَقات” (اللہ سود کو مار دیتا ہے اور صدقات کو نشونما دیتا ہے)۔ بیٹا آ کے کھانا کھا لو۔ امی آپکو کتنی بار کہا ہے جب میں مصروف ہوتا ہوں تو مجھے ڈسٹرب نہ کیا کریں۔ آپکو تو بس کھانے کی پڑی رہتی ہے۔ میں نے ابھی یہ پوری تقریر تیار کرنی ہے کل کے مقابلے کیلیئے۔ کچھ دیر بعد والد صاحب نے دروازہ کھٹکھٹایا: احمد یار، یہ میری بلڈ پریشر کی گولیاں ختم ہو گئی ہیں۔ یہ تو لا دو میڈیکل سٹور سے۔ ابو رہنے دیں۔ ایک دن کا ناغہ کر لینگے تو کوئی قیامت نہیں آ جائیگی۔ میں تو ابھی بہت مصروف ہوں۔

ملکی سطح کا تقریری مقابلہ ہے اور میرا آخری پیرا فائنل نہیں ہو رہا۔ موضوع کیا ہے تمہارا؟ والد صاحب نے پوچھا۔ اس آیت پہ ہے: و بِالوالِدَینِ اِحسَاناً”۔۔۔! قیامت کا دن ہے۔ شدید ترین مشکلات ہیں۔ ہر کسی کو اپنی پڑی ہے۔ اللہ کی بارگاہ میں مقدمات پیش ہو رہے ہیں۔ امت محمدﷺ کی باری چل رہی ہے۔ زیادہ تر لوگ نبیﷺ کیلیئے شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں اور آپﷺ اللہ سے فرما رہے ہیں:
“يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا” (اے میرے رب، بیشک میری قوم نے اس قران کو چھوڑ رکھا تھا)۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…