ایک شخص نے بتایا کہ اس یونیورسٹی سے نکلنے کے بعد ایک سرکاری ملازمت کے لئے درخواست دی۔ مجھے اس کے لئے کریکڑ سرٹیفکیٹ (ریفرنسز) لانے کا کہا گیا۔ میں نے کہا، میں خود موجود ہوں، آپ مجھے دیکھ لیں۔ میں یہاں بیٹھتا ہوں، آپ مجھے دیکھتے رہیں۔ اگر آپ فرمائیں گے، تو میں چند دنوں کے لئے آپ کے ہاں ٹھہر جاتا ہوں۔ لیکن مجھ سے سرٹیفکیٹ لانے کے لئے نہ کہیں۔
مجھے اچھے چال چلن کا سرٹیفکیٹ کون دے گا۔ میری باتیں ان کی سمجھ میں نہیں آئیں۔انہوں نے کہا، ایک سرٹیفکیٹ تو تم وائس چانسلر سے لا سکتے ہو، یا کم ازکم ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ سے۔ میں نے کہا، اگر وائس چانسلر اپنا کریکڑ سرٹیفکیٹ مجھ سے مانگیں، تو میں اسے کبھی نہیں دونگا، چنانچہ میں ان سے کس طرح اپنا کریکڑ سرٹیفکیٹ مانگ سکتا ہوں؟ میں جب انہیں نہیں دے سکتا۔ اس لئے یہ ناممکن ہے۔ میں اپنا کریکڑ سرٹیفکیٹ صرف اس شخص سے مانگ سکتا ہوں۔جسے میں صاحب کردار سمجھتا ہوں۔ یہ ایک بے تکی بات ہوگی، اس کا مطلب یہ ہوگا، کہ میں پہلے اس کے اچھے چال چلن کی تصدیق کروں، صرف اسی صورت اس کا دیا سرٹیفکیٹ بامعنی ہوگا۔ وہ میری باتوں کو نہ سمجھ سکے، پھر تو مشکل ہوگا، کیونکہ ملازمت کے لئے اچھے چال چلن کے دو سرٹیفکیٹ بہرحال درکار ہیں۔ چنانچہ میں نے اپنے وائس چانسلر کے نام سرٹیفکیٹ لکھا اور ان کے پاس جا کرکہا، “یہ وہ سرٹیفکیٹ ہے جو میں خود کو دے رہا ہوں اور آپ کو دستخط کرنا ہے”۔ انہوں نے کہا، یہ ایک لایعنی بات ہے۔ تم خود کو کس طرح اچھے چال چلن کا سرٹیفکیٹ دے سکتے ہو؟۔ میں نے انہیں بتایا، اگر میں خود سرٹیفکیٹ نہیں دے سکتا، تو کوئی دوسرا مجھے کیسے دے سکتا ہے؟ میں خود کو زیادہ بہتر طور پر جانتا ہوں، کوئی دوسرا اتنے بہتر طور پر مجھے نہیں جانتا۔ آپ تومجھے بلکل ہی نہیں جانتے، جب آپ مجھے اچھے چال چلن کا سرٹیفکیٹ دے سکتے ہیں۔ تو میں کیوں نہیں دے سکتا؟
یہ ہے وہ سرٹیفکیٹ، جس پر آپ کو دستخط فرمانا ہے۔ انہوں نے سرٹیفکیٹ کو دیکھا، تو ہنسنے لگے۔ کیونکہ میں نے سرٹیفکیٹ میں لکھا تھا۔ آدمی عمل میں آزاد ہوتا ہے، جب کہ اچھا چال چلن ماضی سے متعلق اور مستقبل کھلا ہوتا ہے۔ میں اب تک ایک اچھا آدمی رہا ہوں، دوسرے لمحے کیا ہونگا، نہیں معلوم؟ یہ کوئی بھی نہیں جانتا۔ اس وقت تک تو میں ایک بھلا مانس آدمی رہا ہوں۔ لیکن دوسرے لمحے گناہ گار ہوسکتا ہوں۔ جو سچ پوچھیئے تو ہر لمحے بعد میں اپنے چال چلن کو ایک نئی زندگی دیتا ہوں۔ اور مسلسل دیئے جاتا ہوں، اور یہی جاری رکھنا ہے۔



















































