اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

یہ دوائیں صرف بادشاہوں کے لیے بنائی جاتی ہیں

datetime 25  اپریل‬‮  2017 |

ایک مرتبہ شاہ ہند نے خلیفہ منصور کی طرف کچھ تحائف بھیجے، ان کے ہمراہ ایک فلسفی طبیب کو بھی بھیجا، طبیب نے خلیفہ منصور سے کہا، اے امیرالمومنین! میں آپ کی خدمت میں تین دوائیں پیش کرتا ہوں، یہ دوائیں صرف بادشاہوں کے لیے بنائی جاتی ہیں اور وہ ان کی بہت قدر کرتے ہیں۔

منصور نے پوچھا وہ کیا ہے؟ طبیب نے کہا ’’میں آپ کی ریش پر ایسا خضاب لگاؤں گا کہ سیاہی کبھی نہ اترے گی‘‘ خلیفہ نے پوچھا ’’دوسری دوا کیا ہے؟‘‘طبیب نے کہا ’’میں آپ کو ایسی دوا دوں گا کہ آپ خوب کھا سکیں گے اور بدہضمی نہ ہوگی‘‘’’خلیفہ منصور نے پوچھا،تیسری دوا کیا ہے؟‘‘طبیب نے کہا ’’میں آپ کی پشت ایسی مضبوط کر دوں گا کہ آپ جس قدر چاہیں جماع کریں، تھکاوٹ اور کمزوری نہ ہوگی۔‘‘خلیفہ نے تھوڑی دیر سرنیچے کیا اور پھر سر اٹھا کرکہا:’’میں سمجھتا تھا کہ تم عقلمند ہولیکن حقیقت اس سے مختلف ہے، سیاہ بالوں کی مجھے ضرورت نہیں، بڑھاپا ایک وقار اور ہیبت ہے اور میں اپنے چہرے میں پیدا کیے ہوئے، اللہ کے نورکو سیاہی کی ظلمت سے نہ بدلوں گا، کثرت طعام سے بدن بوجھل ہوتا ہے اور غفلت پیدا ہوتی ہے، رہی عورتوں کی بات تو شہوت جنون کی ایک شاخ ہے، اس کا حد سے زیادہ ہونا برا ہے، پس جہاں سے آیا ہے ناکام و نامراد ہو کر لوٹ جا، مجھے تیری دواؤں کی ضرورت نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…