اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

فوجیوں کو کب اپنا ڈسپلن توڑنے کی اجازت ہوتی ہے؟

datetime 24  اپریل‬‮  2017 |

فزکس کی کلاس میں ایک دن سر بتانے لگے کہ فوجی جب مارچ کر رہے ہوتے ہیں اور اس دوران راستے میں کوئی پُل آجاۓ تو انہیں اپنا ڈسپلن توڑتے ہوئے مارچ ختم کر کے نارمل انداز میں وہ پُل پار کرنے کو کہا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ جب مارچ کرنے والے انداز میں تمام فوجی ایک ہی وقت میں اپنا پاؤں زمین پر مارتے ہیں تو اس سے انرجی کا ایک بہت بڑا بلاک بنتا ہے

جس کی سکت اس پُل کے پارٹیکلز نہیں برداشت کر پاتے لہٰذا بہت امکان ہوتا ہے کہ وہ پُل ڈھے جاۓ گا ۔ اس پر میں نے سوال پوچھا کہ سر کتنے فوجی اس طرح کریں تو پل گرے گا ؟ سر نے جواب دیا کہ یہ پل کی ساخت اور مٹیریل پر منحصر کرتا ہے ۔ اس پر میں نے دوسرا سوال پوچھا کہ اسی پُل پر گاڑیاں اور دیگر افراد بھی تو چل رہے ہوتے ہیں تب یہ پُل کیوں نہیں گرتا ؟ سر نے جواب دیا کہ وہ بیک وقت ایک ہی طرح کی انرجی بلاک نہیں بنا رہے ہوتے لہٰذا انکی بنائی گئی انرجی پُل کی وائبریشن ضائع کردیتی ہے لہٰذا ایک لاکھ افراد کا پُل پر چلنا نقصان دہ نہیں ہوتا پر 500 مارچ کر کے جاتے ہوئے فوجی اس پُل کے لئے زیادہ نقصان دہ ہیں کیوں کہ انکے قدم اور انرجی ایک دوسرے سے مطابقت رکھتے ہیں۔ یہ بات مجھے بہت مشکل سے سمجھ لگی تھی پر جب قرآن پاک کی ایک آیت پڑھی تو سمجھ آیا کہ اسلام نے ہمیں اخوت کا درس کیوں دیا وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا ۚ اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ میں نہ پڑو (القرآن) آپکو کیا لگتا ہے 313 کی قلیل تعداد 1000 کے لشکر پر کیسے بھاری پڑی؟ جناب انکی انرجی ایک تھی وہ جس کفر (پُل) پر ضرب مار رہے تھے اسکے لئے انکی سوچ ایک جیسی تھی تب ہی وہ پُل گر گیا ۔ آپکو کیا لگتا ہے آج اسرائیل جو رقبہ و آبادی میں کراچی سے بھی چھوٹا ہے پوری دنیا پر کیسے اپنا تسلط رکھے ہوئے؟ جناب انکی سوچ ایک ہے ،

انکے دکھ درد خوشی غم اور سب سے بڑھ کر دشمن ایک ہے اور وہ اس سے بخوبی واقف ہیں لہٰذا دنیا میں ہر جگہ ایک ہی سوچ سے اپنے دشمن سے لڑ رہا ہے اور کامیابی سمیٹ رہا ہے۔ ہمیں تو چودہ سو سال پہلے ہی کامیابی کے اتنے گر سکھا دیے گئے تھے کہ اگر ایک کو بھی تھام لیتے تو آج نیہ پار ہوجانی تھی پر افسوس ہم تقسیم در تقسیم ہوتے گئے ۔ اور یہ تقسیم نا ہمیں دشمن کے خلاف کامیاب کرسکتی ہے نا ہی بطور شہری ہم اپنے ملک کے کسی کام آ سکتے ہیں ۔ پھر چاہے مذہبی تقسیم ہو یا سیاسی تقسیم ۔ نسلی تقسیم ہو یا نظریاتی تقسیم۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…