اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایک پیالہ پانی

datetime 24  اپریل‬‮  2017 |

ہارون رشید کو پیاس لگی اس نے پانی مانگا، ٹھنڈا پانی لایا گیا، عارف باللہ حضرت ابن سماکؒ وہاں موجود تھے، وہ کہنے لگے ہارون پانی پینے سے پہلے میری بات سننا پوچھا بتائیے، کہنے لگے یہ بتائیں اگر آپ کو سخت پیاس لگ جائے اور پیاس ایسی کہ برداشت سے باہر،

حلق بالکل خشک ہو اور پوری دنیا میں پانی کہیں بھی نہ ہو اور ایک شخص کے ہاتھ میں پانی کا پیالہ ہو تو آپ بتائیں کہ کتنی قیمت دے کر اس پانی کے پیالے کو خریدیں گے، اس نے کہا کہ آدھی سلطنت دے دوں گا اور پانی کا پیالہ خرید کر پیؤں گا۔ انہوں نے کہا اچھا آپ نے پانی پی لیا، اور پینے کے بعد اگر پیشاب بند ہو گیا، نکلتا نہیں، اور جانتے ہیں کہ پیشاب بند ہونے کی حالت میں انسان مچھلی کی طرح تڑپتا ہے، اسے برداشت نہیں ہوتا، تو آپ مچھلی کی طرح تڑپنے لگیں، ادھر ایک طبیب جس کے پاس ایسی دوا ہے جس سے پیشاب ہو جائے، تو آپ بتائیں اس طبیب کو کتنی قیمت دے کر وہ دوا خریدیں گے، اس نے کہا آدھی سلطنت دے کر خریدوں گا، انہوں نے کہا کہ اس سے معلوم ہوا کہ آپ کی یہ پوری سلطنت کی قیمت پانی کا ایک پیالہ پینے اور پھر اسے جسم سے نکالنے کے برابر ہے جب کہ تو نے تو زندگی میں ہزاروں پیالے پانی پیا ہو گا تو تم نے اللہ پاک کی کتنی نعمت استعمال کی ہو گی؟ بتلاؤ اس کی قیمت کیا ہو گی؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…