اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

حلال آ رہا ہے یا حرام آ رہا ہے؟

datetime 21  اپریل‬‮  2017 |

امام مالکؒ کے پاس ایک بندہ آیا؛ کہنے لگا کہ حضرت آپ جو کہتے ہیں کہ ہم لوگوں کے مال کے مصرف سے ان کی آمد کا اندازہ لگا لیتے ہیں اس کا کیا مطلب ؟ فرمایا اچھا ایسا کرو کہ یہ درہم ہے، اس کو لے کر شہر میں جاؤ، اور جس بندہ کو تم سمجھتے ہو کہ وہ سب سے زیادہ غنی ہے،محتاج نہیں، سائل نہیں، اس کو دے دو اور پھردیکھو کہ یہ خرچ کہاں کر رہا ہے، چنانچہ وہ گیا،

اس نے شہر میں دیکھا کہ ایک بندہ اس کا لباس بڑا اچھا، اس کا چہرہ بڑا اچھا، ایسے جیسے بڑے شریف کا ہوتاہے اور وہ ہاتھ میں تھیلہ لیے جارہا تھا، اس نے کہا یہ بندہ واقعتاً سائل نہیں ہو سکتا، اس نے اس کو دے دیا، دینے کے بعد وہ اس کے پیچھے لگ گیا، اس نے عجیب بات دیکھی کہ وہ بندہ ایک گلی میں مڑا اور تھیلہ گلی میں پھینک کر ایک دکان کے اندر گیا، وہاں سے سودا خرید کر گھر کے اندر لے گیا، اس نے جا کر دروازہ کھٹکھٹایا، اس نے کہا میں آپ سے ایک بات معلوم کرناچاہتا ہوں، آپ مجھے صورتِ حال اور اس کی حقیقت بتائیں، اس نے کہا دیکھو، میں سادات میں سے ہوں، میرے گھر میں تین دن سے فاقہ چل رہا ہے، گھر کے بچے اس وقت فاقہ کی وجہ سے مرنے کی حالت میں پہنچ گئے ہیں، میں اپنی کسی بیماری کی وجہ سے مشقت کے قابل نہیں، نہ ہم کسی سے کچھ مانگ سکتے ہیں، تو آج بچوں کو اس فاقہ کی حالت میں دیکھ کر، تڑپتا دیکھ کر اٹھا اور میں نے باہرایک مردہ بکری کو دیکھا تومیں نے سوچا کہ چلو میں اس کا گوشت لے جاتاہوں میرے بچوں کے لیے اس اضطرار کی حالت میں حلال ہے، میں نے بکری کی ران کاٹی اور لے کر جا رہا تھا کہ آپ نے مجھے پیسے دے دیے، اب میرے لیے اس کا استعمال کرنا حرام ہو گیا، میں نے اس کو پھینک دیا، دکان سے یہ چیزیں خریدیں اور گھر والوں کو دیں کہ ایک صاحب نے مجھے ہدیہ دیا ہے،

چنانچہ جو پیسہ آپ نے دیا وہ سید گھرانے کے بچوں نے اضطرار کی حالت میں استعمال کیا، اس پر وہ حیران ہو گیا، آ کرحضرت کو بتایا۔حضرت نے فرمایا اب اپنا پیسہ نکال لو اور جس کو سب سے زیادہ محتاج سمجھتے ہو اسکو جا کر دو، پھر دیکھو وہ کیاکرتاہے، چنانچہ وہ پیسہ لے کر نکلا، اس نے بازار میں ایک بندے کو دیکھا جو ذرا لنگڑا بھی تھا اور فقیربنا ہواتھا، چنانچہ اس نے سوچا کہ یہ معذور بھی ہے، فقیر بھی ہے،

اس کو پیسہ دیتاہوں، پیسہ اس کو دے دیا، اس کے بعد اس کے پیچھے چلنے لگا، دیکھا کہ وہ سیدھا ایک ایسی دکان پر گیا جہاں چرس بکا کرتا تھا۔ اس لنگڑے نے اسی پیسہ سے کچھ چرس خریدا، اس کے بعد وہ لنگڑا نوجوان ایک طوائف کے گھر گیا، اور جو پیسہ اس نے دیاتھا اس سے زنا کا مرتکب ہوا، اس نے اس سے پوچھا کہ تم نے کیاحرکت کی، اس نے کھلم کھلا بتا دیا، اس نے آ کر کہا کہ حضرت آپ نے سچ کہا،

میرا پیسہ مشتبہ تھا میں نے اپنی طرف سے صحیح بندے کو دیا لیکن اس نے اس کوگناہ کے کاموں میں استعمال کیا، جب کہ آپ کا پیسہ حلال تھا، میں نے ظاہر میں ایک ایسے بندے کو دیکھا جو غیرمستحق تھا،مگر اللہ نے آپ کے پیسوں کو اچھی جگہ پہنچا دیا، آپ نے فرمایا کہ ہم مال کے مصاف سے مال کی آمد کا اندازہ لگا لیتے ہیں، یہ کدھر سے آ رہا ہے، حلال آ رہا ہے یا حرام آ رہا ہے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…