اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

تیری بہو منحوس ہے

datetime 21  اپریل‬‮  2017 |

لیکچر دینے کے بعد جب میں سٹاف روم میں آکر بیٹھا تو بابا چائے لیکر آگئے بابا ایک ادھیڑ عمر کے بظاہر اول جلول سے نظر آنے والے آدمی ہیں میلا سا کرتا ، الجھے ہوئے بال پر اکثر طلبہ کی تضحیک کا نشانہ بھی بنتے جو میں کبھی سُن لیتا تو طلبہ کی خوب کلاس لیتا۔ لیکن بات چیت میں بڑے مزے کے ہیں۔ اس دن میں نے دماغ کو تھوڑا فریش کرنے کیلیئے ان کو اپنے پاس بٹھا لیا۔

ادھر ادھر کی باتیں کرنے کے بعد وہ خود بتانے لگے: حارث بیٹا! میرا ایک لڑکا تھا جوان! اس کی میں نے شادی کی، شادی کے تین ہفتے بعد کوئی اس کو سڑک پر گولی مار کر چلا گیا۔ مجھ بوڑھے کے ہوتے ہوئے میرے گھر سے جوان جنازہ نکلا۔ لیکن اللہ کی قسم میں نے بین نہ کیا! حضورﷺ نے منع کیا ہے نا! اس لیئے۔ محلے کی عورتیں آئیں، کہنے لگیں : تیری بہو منحوس ہے، تیرا بیٹا کھا گئی، میں جوان میت سامنے رکھے اس بچی کو دلاسے دیتا رہا، وہ بچی یہ باتیں سن سن کر بہت روتی تھی۔ میں نے اس کو سنبھالا۔ حارث بیٹا! میں چاہتا تو ان عورتوں کو دانٹ ڈپٹ کر چپ کرواسکتا تھا۔ لیکن میں نے اس کا دوسرا طریقہ سوچا، میں نے عدت کے بعد اپنے دوسرے بیٹے کی شادی اسی لڑکی سے کی۔ آج اس کی شادی کو دس سال ہوگئے ہیں، ماشاء اللہ سے دونوں بہت خوش ہیں، تین بچے بھی ہوئے انکے۔ میں اگر منہ سے منع کرتا تو لوگ شاید میرے سامنے نہ بولتے لیکن میرے پیٹھ پیچھے ضرور بولتے، میں نے کر کے دکھایا تو سب کے منہ پر خود بخود تالا لگ گیا۔ یہ آخری کلمات وہ تھے جو شاید اگر کسی ادیب کے منہ سے ادا ہوتے تو سنہرے بن جاتے۔ لیکن یہ الفاط ایک کالج کے چپڑاسی کے تھے۔ جس کا تجربہ اور خیالات شاید ہمارے سامنے کوئی خاص حیثیت نہیں رکھتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…