اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

توبہ

datetime 20  اپریل‬‮  2017 |

ایک نوجوان صحابی جسے لوگ “ماعز” کے نام سے جانتے تھے،اس کی شادی مدینہ منورہ میں ہوئی تھی۔ایک دن شیطان نے اسے پھسلایا، اسے انصاری کی لونڈی پر مائل کر دیا اور راہ حق سے ہٹانے کی کوشش کی، ماغر شیطان کے جال میں پھنسا اور اس لونڈی کو تنہائی میں لے گیا، اب یہ دونوں تھے اور تیسرا ان میں شیطان تھا، وہ برائی کو ان دونوں کے لیے نہایت خوبصورت اور پرکشش بنا کر پیش کر رہا تھا،

وہ دونوں بہک گئے اور جوانی کی طغیانی کا شکار ہو گئے۔ جب ماغر اپنے جرم سے فارغ ہوا تو شیطان نے اس کا ساتھ چھوڑ دیا،اب وہ پھوٹ پھوٹ کے رونے لگا اور اپنے نفس کا محاسبہ کرنے لگا، گناہ کی آگ اس کے دل کو جلانے لگی،وہ بے قرار ہو کر روحانی طبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے کھڑا ہو گیا،احساسِ گناہ اسے تڑپانے لگا،کہنے لگا: اے اللہ کے رسول صلی الله علیه وسلم زنا ہو گیا ہے۔ مجھے پاک کر دیجیے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی طرف سے منہ پھیر لیا۔ وہ دوسری جانب آگیا، بولا: اے اللہ کے رسول!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شیطان کے جھانسے میں آگیا۔ زنا کر بیٹھا، مجھے پاک کر دیجیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تجھ پر افسوس ہے، واپس چلا جا اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہ کی معافی مانگ اور توبہ کر لے۔ وہ تھوڑی دیر بعد پھر آگیا،گناہ کی آگ نے اس کا آرام چھین لیا، وہ صبر نہ کر سکا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بارے میں حکم دیا کہ اسے یہاں سے نکال دو، اسے نکال دیا گیا،وہ چوتھی مرتبہ پھر چلا ایا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں سے پوچھا: کیا یہ دیوانہ ہے؟لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم نے اس میں ایسا کوئی مرض نہیں پاتے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:شاید اس نے شراب پی ہوئی ہے۔اس لیے ایسی حرکتیں کر رہا ہے۔ ایک آدمی کھڑا ہوا۔اس نے ماغر کا منہ سونگھا، اسے شراب کی بو محسوس نہیں ہوئی۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: تجھے پتا ہے،زنا کسے کہتے ہیں؟ اس نے کہا:جی ہاں! میں ایک عورت کے ساتھ اس طرح حرام کا ارتکاب کر بیٹھا ہوں جیسے ایک آدمی حلال طریقے سے اپنی بیوی کے پاس آتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا:اب اس بات سے تمہارا کیا مطلب ہے؟ اس نے کہا: مجھے پاک کر دیجیے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکمل تفتیش کرائی۔ جرم ثابت ہونے پر حد جاری فرمائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ے حکم دیا اور اسے سنگسار کر دیا گیا۔ جب اس کی نمازِ جنازہ پڑھی گئی اور اسے دفن کر دیا گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو آدمیوں کے پاس سے گزرے، وہ آپس میں باتیں کر رہے تھے کہ دیکھو! اس آدمی پر اللہ نے پردہ ڈالا تھا لیکن اس نے اپنے آپ کو خود ہی ہلاکت میں ڈال لیا۔حتیٰ کہ اسے پتھر مار مار کر یوں ہلاک کر دیا گیا جیسے کتے مار دیے جاتے ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموش ہو گئے۔ پھر تھوڑا چلے، آگے ایک مردہ گدھا پڑا ہوا تھا، اسے دھوپ نے جلا دیا تھا اور وہ پھول گیا تھا۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس گدھے کو دیکھا تو پوچھا: فلاں فلاں آدمی کدھر ہیں؟وہ دونوں بولے:اللہ کے رسول!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم یہاں ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اترو اور اس گدھے کا گوشت کھاؤ،وہ حیران ہو کر بولے: اللہ کے نبی! بھلا اسے کون کھا سکتا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:ابھی ابھی جو تم اپنے بھائی کی عزت پامال کر رہے تھے،

وہ اس گدھے کو کھانے سے بھی زیادہ بدتر ہے۔ماغر نے ایسی سچی توبہ کی ہے اگر یہ اُمت کے مابین تقسیم کر دی جائے تو انہیں کافی ہو جائے۔ مجھے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! وہ اس وقت جنت کی نہروں میں غوطے لگا رہا ہے۔ خوش خبری ہے ماغر بن مالک کے لیے! وہ جوانی کی بھول کا شکار ہوا، اور اپنے اور اپنے رب کے درمیان پڑے ہوئے پردے کو پامال کیا،گناہ نے اسے چین سے بیٹھنے نہ دیا تو اس نے ایسی توبہ کی کہ اگر اُمت کے درمیان تقسیم کر دی جاتی تو تمام لوگوں کے گناہوں کی معافی کا ذریعہ بن جاتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…