اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

اللہ ہمیں کیسی کیسی سزائیں دیتا ہے

datetime 20  اپریل‬‮  2017 |

شاگردوں نے اُستاد سے پوچھا: ہم کیسی کیسی اور کتنی کتنی اللہ کی نافرمانیاں کرتے ہیں اور وہ ہمیں کوئی سزا ہی نہیں دیتے؟ اُستاد نے کہا: اور اللہ ہمیں کتنی کتنی اور کیسی کیسی سزائیں دیتا ہے اور ہم محسوس ہی نہیں کرتے؟ کیا اُس نے بہت سوں سے مناجات کی لذت نہیں چھین لی؟ کیا اُس نے بہت سوں کے دلوں کو پتھر نہیں بنا کر رکھ دیا؟

اور ان سب سے بڑی سزا، کیا اُس نے بہت سوں سے نیک اعمال کرنے کی توفیق نہیں چھین لی؟ کیا ایسا نہیں ہے کہ کئی کئی دن گزر جاتے ہیں اور قران سے ایک لفظ تک پڑھنا نصیب نہیں ہوتا؟ بلکہ کئی کئی تو یہ آیت مبارک (اگر ہم نے یہ قرآن کسی پہاڑ پر بھی اتار دیا ہوتا تو تم دیکھتے کہ وہ اللہ کے خوف سے دبا جا رہا ہے اور پھٹا پڑتا ہے) سُن کر بھی ایسے بن جاتے ہیں جیسے کچھ سُنا ہی نا ہو۔ کیا ایسا نہیں ہوتا کہ راتیں تو جگراتوں میں گزریں مگر اُس کے سامنے کھڑے ہونے کی توفیق نا ہو؟ کیا ایسا نہیں ہوتا کہ خیر کے موسم جیسے: رمضان کے تیس، شوال کے چھ یا ذی الحجۃ کے دس دن ایسے گزر جائیں جیسے سال کے دوسرے عام دن؟ اس سے بڑی سزا کیا ہوگی کہ: نیکی کا کام کرنا بھاری لگے ۔ زبانیں اللہ کے ذکر سے رُکی رہیں ، مال، عزت اور شہرت کی ہوس میں مبتلا ہوجائیں۔ غیبت، نمیمہ اور جھوٹ بولنا مسلط ہو جائے، دماغ اُن کاموں میں الجھے رہیں جن کا ہم سے کوئی تعلق ہی نا ہو، آخرت بھول جائے اور دنیا کے غم گھیرے رکھیں ۔ یہ سب کچھ اللہ کی پکڑ، سزائیں اور عذاب کی ہی شکلیں تو ہیں ۔ یہ سب غیر محسوس طریقے سے دیئے جانے والے عذاب ہیں اور سب سے بڑی مصیبت یہ ہوگی کہ کوئی ان عذابوں سے گزر بھی رہا ہو اور اُسے محسوس بھی نا ہو رہا ہو ۔ استغفراللہ ذوالجلال و الاکرام من جميع الذنوب و الآثار (إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…