اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

پورا کھیت کندھے پر کیسے اُٹھا کر کھڑے ہوں گے؟

datetime 20  اپریل‬‮  2017 |

ایک مالدار آدمی نے اپنے بڑے سے محل کے ساتھ ایک ’’باغیچہ ‘‘ بنوایا۔ وہ کبھی کبھار سیر و تفریح کے لئے اس باغیچے میں جاتا اور پھولوں اور پھلوں کے درمیان چہل قدمی کرتا۔ اسے یہ خیال آیا کہ میرا باغیچہ چھوٹا ہے اسے مزید بڑا ہونا چاہیے۔ باغیچے کے ساتھ ایک غریب کسان کا کھیت تھا۔

مالدار آدمی نے اپنے نوکروں اور بدمعاشوں کو حکم دیا تو انہوں نے وہ کھیت قبضے میں لے کر باغیچے میں شامل کر دیا۔ اب ’’باغیچہ ‘‘ بڑا ہو گیا جبکہ غریب کسان روتا رہ گیا ایک بار اس کسان نے دیکھا کہ وہ مالدار آدمی باغیچے میں اکیلا چہل قدمی کر رہا ہے کسان اپنے کندھے پر ایک خالی بوری رکھ کر اس کے پاس پہنچ گیا اور منت کر کے کہنے لگا جناب والا! کچھ مٹی کی ضرورت ہے اجازت دیں تو یہ ایک بوری بھر لوں؟ مالدار نے اجازت دے دی۔ کسان نے اپنی بوری مٹی سے بھری اور زمین پر بیٹھ گیا۔ اور مالدار کی دوبارہ منت کرنے لگا کہ جناب یہ بوری اٹھا کر میرے کندھے پر رکھ دیں۔ مالدار آدمی نے بوری اُٹھانے کی کوشش کی تو ہانپ گیا اور کہنے لگا مجھ سے یہ بوری نہیں اُٹھائی جاتی۔ تم خود اُٹھا لو۔ کسان نے کہا۔ جناب آپ مٹی کی ایک بوری نہیں اُٹھا سکتے۔ تو قیامت کے دن میرا پورا کھیت کندھے پر کیسے اُٹھا کر کھڑے ہوں گے؟ قیامت کا دن تو صدیوں کے برابر ہو گا۔ یہ سن کر مالدار آدمی کو پسینہ آ گیا اور اس نے فوراً اس کسان کا کھیت اسے واپس لوٹا دیا۔ ہاں بے شک قیامت کے بھاری دن۔ وہی کامیاب ہو گا جو اس طرح کے بوجھ سے ہلکا ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…