اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹوٹے دل پر رحمت کا سایہ

datetime 18  اپریل‬‮  2017 |

ایک خاتون نہایت ہی پاک دامن اور نیک تھی، وہ چاہتی تھی کہ مجھے نبی اکرمؐ کی زیارت نصیب ہو۔ وہ درود شریف بھی بہت پڑھتی تھیں۔ لیکن زیارت نہیں ہوتی تھی۔ ان کے خاوند بڑے اللہ والے تھے۔ ایک دن انہوں نے اپنے خاوند سے اپنی یہی تمنا ظاہر کی کہ میرا دل تو چاہتا ہے کہ مجھے بھی نبی کریمؐ کی زیارت نصیب ہو لیکن کبھی یہ شرف نصیب نہیں ہوا۔

اس لیے آپ مجھے کوئی عمل ہی بتا دیں جس کے کرنے سے خواب میں نبی کریمؐ کی زیارت کی سعادت حاصل کر لوں۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو عمل تو بتاؤں گا لیکن آپ کو میری بات ماننی پڑے گی۔ وہ کہنے لگی کہ آپ مجھے جو بات کہیں گے میں وہ مانوں گی۔ وہ کہنے لگے کہ اچھا تو بن سنور کر دلہن کی طرح تیار ہو جاؤ۔ اس نے کہا، بہت اچھا۔ چنانچہ اس نے غسل کیا، دلہن والے کپڑے پہنے، میک اپ کیا، زیور پہنے اور دلہن کی طرح بن سنور کر بیٹھ گئی۔ جب وہ دلہن کی طرح بن سنور کر بیٹھ گئی تو وہ صاحب ان کے بھائی کے گھر چلے گئے اور جا کر اس سے کہا کہ دیکھو، میری کتنی عمر ہو چکی ہے اور اپنی بہن کو دیکھو کہ وہ کیا بن کر بیٹھی ہوئی ہے۔ جب بھائی گھر آیا اور اس نے اپنی بہن کو دلہن کے کپڑوں میں دیکھا تو اس نے اسے ڈانٹنا شروع کر دیا کہ تم کو شرم نہیں آتی، کیا یہ عمر دلہن بننے کی ہے۔ تمہارے بال سفید ہو چکے ہیں۔ تمہاری کمر سیدھی نہیں ہوتی اور بیس سال کی لڑکی بن کر بیٹھی ہوئی ہے۔ اب جب بھائی نے ڈانٹ پلائی تو اس کا دل ٹوٹا اور اس نے رونا شروع کر دیا۔ حتیٰ کہ وہ روتے روتے سو گئی۔ اللہ کی شان دیکھئے کہ اللہ رب العزت نے اسے اسی نیند میں اپنے محبوبؐ کی زیارت کروا دی۔ سبحان اللہ۔وہ زیارت کرنے کے بعد بڑی خوش ہوئی لیکن خاوند سے پوچھنے لگی کہ آپ نے وہ عمل بتایا نہیں جو آپ نے کہا تھا اور مجھے زیارت تو ویسے ہی ہو گئی۔

وہ کہنے لگے اللہ کی بندی! یہی عمل تھا کیوں کہ میں نے تیری زندگی پر غور کیا۔ مجھے تیرے اندر ہر نیکی نظرآئی۔ تیری زندگی شریعت و سنت کے مطابق نظر آئی۔ البتہ میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ میں چونکہ آپ سے پیار محبت کی زندگی گزارتا ہوں اس لیے آپ کا دل کبھی نہیں ٹوٹا۔ اس وجہ سے میں نے سوچا کہ جب آپ کا دل ٹوٹے گا تو اللہ تعالیٰ کی رحمت اترے گی اور آپ کی تمنا کو پورا کر دیا جائے گا۔ اسی لیے تو میں نے ایک طرف آپ کو دلہن کی طرح بن سنور کر بیٹھنے کو کہا اور دوسری طرف آپ کے بھائی کو بلا کر لے آیا۔ اس نے آ کر آپ کو ڈانٹ پلائی جس کی وجہ سے آپ کا دل ٹوٹا اور اللہ رب العزت کی ایسی رحمت اتری کہ اس نے آپ کو اپنے محبوبؐ کی زیارت کروا دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…