اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

خواتین ذوق عبادت حضرت رابعہ سے پوچھیں

datetime 18  اپریل‬‮  2017 |

رابعہ بصریہؒ کے پاس ایک آدمی دعاؤں کے لیے حاضر ہوا۔ وہ اس وقت ظہر کی نماز پڑھ رہی تھیں۔ اس نے سوچا کہ میں بعد میں آؤں گا۔ جب وہ بعد میں آیا تو وہ نفلیں پڑھ رہی تھیں۔ پھر آیا تو عصر کی نماز پڑھ رہی تھیں، عصر کے بعد آیا تو وہ ذکر اذکار میں مشغول تھیں۔ پھر آیا تو مغرب کی نماز پڑھ رہی تھیں۔ پھر آیا تو وہ اوابین کی نماز پڑھ رہی تھیں۔ پھر آیا تو وہ عشاء پڑھ رہی تھیں۔

جب عشاء کے بعد آیا تو دیکھا کہ لمبی رکعت کی نیت باندھے ہوئے تھیں۔ سلام ہی نہیں پھیر رہی تھیں۔ وہ بیٹھا رہا، بیٹھا رہا۔ جب بہت تھک گیا تو کہنے لگا، اچھا سو جاتا ہوں اور فجر کے بعد مل لوں گا۔ پھر فجر کا وقت آیا تو وہ فجر کی نماز پڑھ رہی تھیں۔ اس کے بعد وہ اشراق پڑھ کر تھوڑی دیر کے لیے لیٹیں تو وہ آدمی پھر آیا۔ کسی نے بتایا کہ اشراق کے نفل پڑھ کر ابھی لیٹیں ہیں۔ وہ کہتا ہے کہ میں بس تھوڑی دیر ہی بیٹھا تھا کہ وہ گھبرا کر اٹھیں اور آنکھیں مل کر کہنے لگیں۔ ’’اے اللہ! میں ایسی آنکھوں سے تیری پناہ مانگتی ہوں، جو نیند سے پر نہیں ہوتیں‘‘ یہ کہہ کر اٹھ بیٹھیں اور اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مشغول ہو گئیں۔
باوضو زندگی گزارنے کی تڑپ
مجھے حضرت مجدد الف ثانیؒ کی اولاد میں سے ایک صاحب کے گھر جانے کا موقع ملا، ان کے بچے گھر کے گراؤنڈ میں فٹ بال کھیل رہے تھے، نئی آبادی تھی، مسجد قریب نہیں تھی، اس لیے گھر میں ہی جماعت سے نماز ادا کرنا پڑی تھی، جب ہم نے مغرب کی نماز کے لیے اذان دی اور صفیں بنانی شروع کیں تو ہم نے دیکھا کہ بچے جو فٹ بال کھیل رہے تھے چھوٹے بڑے سارے ہی آئے اور آ کر صف باندھ کر کھڑے ہو گئے۔ میں نے صاحب خانہ سے پوچھا کہ ان بچوں نے وضو نہیں کرنا،

انہوں نے کہا وضو کیا ہوا ہے اس عاجز نے سمجھا کہ شاید انہوں نے سوچا ہو گا کہ مہمان آیا ہوا ہے نماز تو پڑھنی ہی ہے اس لیے ہم پہلے سے وضو کرکے کھیلتے ہیں لیکن نماز پڑھنے کے بعد صاحب خانہ نے بتایا کہ ہمارے خاندان میں اوپر مشائخ سے عمل چلتا آ رہا ہے کہ کوئی بچہ بھی جب چار پانچ سال کی عمر سے بڑا ہو جاتا ہے تو ہم اس کو بھی جاگتے ہوئے ہوش کی حالت میں بے وضو نہیں دیکھیں گے، آج کے دور میں بھی ایسے لوگ ہیں جن کو باوضو زندگی گزارنے کی تڑپ اور تمنا ہوتی ہے۔ ’’کما تعیشون تموتون‘‘ فرمایا تم جس حال میں زندگی گزارو گے تمہیں اسی حالت میں موت آئے گی تو با وضو زندگی گزارنے والوں کو اللہ تعالیٰ باوضو موت عطا فرمائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…