اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

میں جانور کی بولی سمجھنے لگوں

datetime 17  اپریل‬‮  2017 |

حضرت موسیٰ ؑ کے زمانے میں ایک بندہ تھا، اس کو پتہ چلا کہ موسیٰ ؑ کوہ طور پر جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے ہم کلامی کرتے ہیں، اب اس کو شوق تھا پرندوں کی بولیاں سمجھنے کا، جیسے کچھ لوگوں کو جن دیکھنے کا شوق ہوتاہے، اللہ کی شان دیکھو، اس نے حضرت موسیٰ ؑ سے کہا: حضرت اب جب کوہ طور پر جائیں نا تو میرے لیے دعا کرنا مجھے جانور کی بولیاں سمجھ میں آ جائیں علمناہ منطق الطیر کا معاملہ میرے ساتھ بھی ہو جائے،

حضرت موسیٰ ؑ نے دعا کردی، چلو جی اس کو بولیوں کا علم مل گیا، اب اگلے دن وہ اٹھا صبح سویرے اس نے ناشتہ کیا، کچھ ٹکڑے کھانے کے بچے ہوئے تھے، اس نے جو باہر صحن میں پھینکے تو مرغا اڑ کے آیا اور آ کے اس نے روٹی کے ٹکڑے کو اچک لیا، ادھر سے کتا بھی بھاگا مگر کتے سے پہلے مرغا لے گیا، کتے نے اسے کہا یار! کچھ احساس تو کرو میں ساری رات کا جاگا ہوا ہوں، میں یہاں کا سکیورٹی گارڈ ہوں، میری نائٹ شفٹ تھی، اب میرے سونے کا وقت تھا، تم مجھے کھا کر سونے دیتے، تمہیں تو دن میں کچھ اور بھی مل جائے گا، مرغے نے کہا فکر نہ کر ان کے پاس ایک گھوڑا ہے آج وہ مرے گا، تجھے بڑا گوشت مل جائے گا، تو فکر کیوں کرتا ہے؟ اس نے کہا بہت اچھا اب جب اس نے بات سن لی تو بڑا فکر مند ہوا کہ میرے گھوڑے نے مر جانا ہے، یہ گیا اور گھوڑے کو جا کر بیچ آیا، کہنے لگا دیکھو مجھے کتنا فائدہ ہوا میں نقصان سے بچ گیا، اگلا دن ہوا، پھر اسی طرح کا واقعہ پیش آیا کہ اس نے ناشتہ کرکے کچھ ٹکڑے باہر پھینکے، ادھر سے کتا ادھر سے مرغے نے جھپٹا لگایا اور لے گیا، تو کتے نے کہا کہ یار تم بہت ہی غیر ذمہ دار بندے ہو، کل بھی میں بھوکا رہا، آج تو مجھے کھانے دیتا، اس نے کہا فکر نہ کر اب ان کے گھر میں ایک گدھا ہے وہ مرے گا اور تیرے مزے ہوں گے، مالک نے سنا اچھا گدھا بھی مر جائے گا، چنانچہ وہ جناب گدھے کو بھی لے کر گیا اور جا کے بازار میں بیچ آیا،

بیوی کو آ کر کہا دیکھو کتنا فائدہ ہے مجھے بولیاں سمجھنے کا ہم کتنے نقصان سے بچ گئے، بیوی نے کہا واہ بھئی واہ کیا بات ہے، اب تیسرا دن آیا، تیسرے دن جب اس نے ٹکڑا پھینکا تو کتے نے بھی جھپٹا مارا مگر مرغا تیز تھا وہ نکال کر لے گیا، اس نے کہا یار بڑے جھوٹے ہو، ویسے تم اذانیں دیتے ہو اور حال تمہارا یہ ہے کہ جھوٹ بولتے ہو، دو دن جھوٹ بولا تم نے،

مرغے نے آگے سے جواب دیا کہ میں جانوروں کی دنیا کا موذن ہوں، مجھے جھوٹ بولنا زیب نہیں دیتا، یاد رکھنا موت آج اس مالک کو آنی ہے، یہ مرے گا اور پھر کھانے بنیں گے اور پھر بہت ساری ہڈیاں بھی ہوں گی، آج تیراسارا دن مزے کا ہو گا اس نے جب سنا کہ میری باری ہے بڑا پریشان ہوا، حضرت موسیٰ ؑ کے پاس آیا، حضرت! آج تو مرغے نے یہ کہہ دیا،

موسیٰ ؑ نے بھی ملک الموت کو آتے دیکھ لیا، انہوں نے فرمایا دیکھ تیرے مقدر میں لکھا ہوا تھا کہ تیرے گھر میں موت آنی تھی، مخصوص نہیں تھا کہ کس کو آنی تھی، اللہ تعالیٰ نے تیرے گھوڑے پر موت ڈال دی، اب تو بڑا سمارٹ بنا گھوڑے کو بیچ آیا، اس موت کو اللہ نے گدھے پر شفٹ کر دیا تو پھر سمارٹ بنا گدھے کو بیچ آیا، اللہ نے اس کو تجھ پر منتقل کر دیا، اب ملک الموت صاحب آئے اور اس کی جان نکال کر لے گئے۔تو ایک سبق ملا کہ اللہ جو کرتا ہے، اس میں بندے کی خیر ہوتی ہے، تو معلوم ہوا کہ انسان کو چاہیے کہ اپنی تقدیر پر راضی رہے، اس یقین کو مضبوط بنا لیجئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…