اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی مہنگی ترین اور خوبصورت گاڑی رولز رائس سے پاکستان کے کس علاقے میں کچرا اٹھانے کا کام لیا جاتا تھا؟

datetime 17  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ دنیا کی مہنگی اور انتہائی خوبصورت چھ رولز رائس گاڑیاں پاکستان کے ایک علاقے کی میونسپلٹی کے زیر انتظام شہر کا کچرا اٹھانے کیلئے استعمال کی جاتی رہی ہیں۔یہ علاقہ بہاولپور تھا اور ان گاڑیوں کی بہاولپور میونسپلٹی میں کچرا اٹھانے کیلئے شمولیت کا واقعہ نہایت دلچسپ ہے۔ قیام پاکستان سے قبل ایک بار

نواب آف بہاولپور برطانیہ کے دورہ پر تھے ۔ اس دوران نواب صاحب عام شہریوں کی طرح لباس زیب تن کئے ہوئے لندن کی ایک مارکیٹ میں نکل کھڑے ہوئے۔نواب صاحب کو مارکیٹ میں رولز رائس کے شوروم پر کھڑی رولز رائس گاڑی پسند آگئی، اندر گئے اور سیلز مین سے قیمت معلوم کی تو شوروم کے سیلز مین نے انہیں ایک عام ایشیائی شہری سمجھ کر ان کی خاصی بے عزتی کی اور انہیں کہا کہ ’’تم یہ گاڑی خریدنے کی حیثیت نہیں رکھتے ‘‘۔سیلز مین کی جانب سے متعصبانہ رویہ اور سخت الفاظ پر نواب صاحب نے فیصلہ کیا کہ وہ رولز رائس کمپنی کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ وہ مدتوں یاد رکھے گی۔ نواب صاحب دل میں ارادہ باندھ کر واپس ہوٹل آگئے اور اگلے روز پورے شاہی طمطراق اورٹھاٹھ کے ساتھ ملازمین کی ایک پوری فوج لے کر اس شوروم پر جا پہنچے اور وہاں موجود چھ کی چھ رولز رائس گاڑیاں خرید لیں اور اپنے ملازمین کو ہدایت کی کہ ان گاڑیوں کو فوراً بہاولپور پہنچا کر میونسپلٹی کے حوالے کرو اور ان سے شہر کا کچرا صاف کرنے اور کچرا اٹھانے کا کام لیا جائے۔ ملازمین نے فوری طور پر نواب صاحب کی ہدایت پر عمل کیا اور نئی خرید کردہ چھ رولز رائس گاڑیاں بہاولپور پہنچا دی گئیں اور انہیں فوری طور پر بہاولپور میونسپلٹی کےحوالے کر دیا گیا اور میونسپلٹی عہدیداران کو ہدایت کی گئی کہ ان گاڑیوں

سے کچرا صاف کرنے اور اٹھانے کا کام لیا جائے۔ریاست بہاولپور میں رولز رائس گاڑیوں کےکچرا گاڑیوں کے طور پر استعمال کی بات پوری دنیا میں پھیل گئی اور رولز رائس گاڑیوں کی مارکیٹ ڈاؤن ہونے لگی۔رولز رائس کا نام سن کر لوگ ہنستے اور مذاق اڑاتے ہوئے کہنے لگ گئے کہ وہی رولز رائس گاڑی جو ریاست بہاولپور میں شہر کا کچرا اٹھانے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔

گاڑیوں کی مارکیٹ ویلیو کم ہوتے ہی رولز رائس کمپنی کے مالک کے ہوش ٹھکانے آگئے اور وہ خود بہاولپور پہنچ گیا۔ نواب صاحب سے معذرت کرتے ہوئے رولز رائس کمپنی کے مالک نے چھ نئی رولز رائس گاڑیاں انہیں بطور تحفہ پیش کی اور درخواست کی کہ گاڑیوں کو اس گندے کام سےہٹایا جائے۔رولز رائس کمپنی کے مالک کی طرف سے ملنے والی ایک نئی گاڑی نواب آف بہاولپور نے قائداعظم کو تحفہ میں دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…