اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

حضرت عمرؓ کی فراست

datetime 14  اپریل‬‮  2017 |

ایک مرتبہ حضرت علیؓ نے خواب میں نبی کریمؐ کا دیدارکیا، انہوں نے خواب میں دیکھا کہ نبی کریمؐ نے فجرکی نماز پڑھائی اور انہوں نے پیچھے پڑھی، پھر نماز کے بعد نبی کریمؐ نمازیوں کی طرف رخ انور کرکے بیٹھ گئے، اس دوران میں ایک عورت آئی اور اس نے کھجوروں کا ایک بھرا ہوا تھال پیش کیا،

نبی اکرمؐ نے اس میں دو کھجور لے کر حضرت علیؓ کو کھانے کے لیے دیا، جب انہوں نے وہ کھجوریں کھائیں تو انہیں بڑا مزہ آیا، اس دوران ان کی آنکھ کھل گئی۔۔۔ انہیں خواب دیکھنے کا بھی بڑا مزہ آیا، ایک تو نبی کریمؐ کا دیدار ہوا، دوسرا ان کے پیچھے نماز پڑھی اور تیسرا ان کے ہاتھوں سے کھجوریں کھائیں۔حضرت علیؓ فجر کی نماز کے لیے مسجد میں تشریف لائے، یہ خلافت فاروقی کا زمانہ تھا، سیدنا عمر فاروقؓ تشریف لائے اور انہوں نے نماز پڑھائی، اللہ تعالیٰ کی شان دیکھئے کہ انہوں نے نماز میں وہی دو سورتیں پڑھیں جو خواب میں نبی کریمؐ نے نماز میں پڑھی تھیں، حضرت علیؓ بڑے حیران ہوئے، پھر حضرت عمر فاروقؓ نماز کے بعد مقتدیوں کی طرف منہ کرکے بیٹھ گئے، حسن اتفاق دیکھئے کہ ایک عورت نے امیر المومنین کی طرف کھجوروں سے بھرا ہوا ایک تھال پہنچایا، حضرت عمرؓ نس میں سے دو کھجوریں اٹھائیں اور حضرت علیؓ کو کھانے کے لیے دیں، جب انہوں نے کھجوریوں کھائیں تو ان کا دل بڑا خوش ہوا، دو کھجوریں کھانے کے بعد انہوں نے کہا کہ امیرالمومنین! مجھے اور بھی دیجئے، اس بات پر حضرت عمرؓ مسکرائے اور فرمانے لگے: اگر آپ کو خواب میں نبی اکرمؐ نے اور بھی دی ہوتیں تو میں اور بھی عطا کر دیتا، یہ نور فراست ہوتا ہے جو تقویٰ کی بناء پر انسان کو حاصل ہوتا ہے، یہ نعمت ہر بندے کو نصیب ہوتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…