اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

منفرد مثال کے ذریعہ اہم پیغام

datetime 14  اپریل‬‮  2017 |

مولانا محمد انعام الحق قاسمی بتاتے ہیں کہیہ نویں جماعت کی بات ہے، اس زمانے میں یہ عاجز اس زمانے میں نویں جماعت میں پڑھتا تھا، سکول میں، ایک میراکلاس فیلو تھا ہم اکٹھے بینچ پر بیٹھتے تھے، وہ دیہات سے پڑھنے کے لیے آتا، ذہین تھا، نمازی تھا اچھا آدمی تھا، میرا اس کے ساتھ اچھا دوستانہ تعلق تھا ہم مل کے پڑھتے بھی تھے اور ایک دوسرے کے اچھے دوست تھے، وہ مجھے کبھی کبھی دیہات کی باتیں سناتا تھا کہ دیہات میں گاجریں ایسی لگتی ہیں،

مولی ایسی لگتی ہے، شلغم ایسے لگتے ہیں، سبزیاں ایسی لگتی ہیں، ہمیں پتہ ہی نہیں تھا، زندگی میں ہم نے کبھی دیہات دیکھا ہی نہیں تھا، یہ وہ زمانہ تھا جب مجھے یہ نہیں پتہ ہوتا تھا کہ گندم کسی پودے پے لگتی ہے یا کسی درخت کے اوپر، کچھ پتہ نہیں تھا، جب وہ بات سناتا دیہات کی تو میں اس کو شوق سے سنتا تھا، ایک دن وہ کہنے لگا کہ بھئی! آپ ایسا کریں کہ گرمی کی چھٹیاں ہونے والی ہیں، ہمارے پاس دیہات میں آئیں ایک دو دن کے لیے، میں آپ کو دیہات کی سیر کراؤں گا اور یہ ساری چیزوں کی فصلیں میں آپ کو خود دکھاؤں گا، ہم نے کہا بہت اچھا، گھر میں، میں نے اپنی والدہ سے بات کی، والدہ صاحبہ نے کہا کہ تم اپنے بڑے بھائی کے ساتھ چلے جاؤ اور ایک دو دن وہاں ٹھہر کے بڑے بھائی کے ساتھ واپس آ جاؤ۔چنانچہ میرے بڑے بھائی مجھے لے کر گئے، ہم وہاں گئے، رات سوئے، صبح اس نے اٹھایا، ہم نے نماز پڑھی سیر کو نکلے، سیر کرتے ہوئے مجھے تعارف کروا رہا تھا، ایک جگہ میں نے کیا دیکھا کہ ایک جگہ گوبر کا ڈھیر لگا ہوا ہے، انبار گوبر کا، یہ گائے بھینس کی جو نجات ہوتی ہے، اس کا ڈھیر لگا ہوا تھا، اس کو دیکھ کر مجھے عجیب سا لگا، میں نے کہا کہ یار! یہ اکٹھا کرکے رکھا ہوا ہے یہ تو ناپاک ہوتا ہے، یہ تو بدبودار ہوتاہے، یہ تو نجاست ہے، اس کو تو پھینک دینا چاہیے کہیں، اس نے کہا کہ یہ جو بندہ ہل چلا رہا ہے اس سے پوچھو کہ اس نے کیوں جمع کر رکھا ہے؟

میں نے اس ہل چلانے والے سے پوچھا کہ آپ نے یہ گائے بھینس کا گوبر بدبودار، نجس کیوں یہاں رکھا ہوا ہے؟ (میں چھوٹا تھا اس وقت) وہ کہنے لگا بچے! تم ابھی بچے ہو، کچے ہو، تمہیں پتہ نہیں ہے، تمہاری نظر میں یہ نجاست ہے، تمہاری نظر میں یہ گوبر ہے، ناپاک ہے، میری نظر میں یہ کارآمد ہے، میں اس کو کھیت کے اندر ملاتا ہوں مٹی میں، پھر جب سبزی اگاتا ہوں تو سبزی بڑی اچھی ہوتی ہے، سائز بھی اچھا ہوتا ہے،

تعداد بھی زیادہ ہوتی ہے، مجھے اس کا بڑا فائدہ ہوتاہے، اس نے سمجھانے کی کوشش کی مگر چھوٹی عمر کی وجہ سے مجھے اس کی بات سمجھ میں نہ آئی، مجھے یہی بات سمجھ آ رہی تھی کہ ناپاک ہے، نجس ہے، گندگی بدبودار کیوں ڈالتا ہے، یہاں تو کھانے کی چیز پیدا ہوتی ہے نہیں ڈالنی چاہیے، گھر میں واپس آ گیا۔آج جب کبھی اپنی زندگی کے اس واقعہ کو میں یاد کرتا ہوں تواب بات سمجھ میں آتی ہے اور میں سوچتا ہوں کہ اے انسان! جس کو ہم گوبر کہتے ہیں،

نجاست کہتے ہیں، گندگی کہتے ہیں، ناپاک کہتے ہیں، بدبودار کہتے ہیں، حقارت اور نفرت کی نظر سے دیکھتے ہیں اس گوبر کو اگر کسی کھیت میں ملا دیا جائے تو وہ گوبر بھی ساتھ والی فصل کو اور سبزی کو فائدہ پہنچا دیتا ہے، تو انسان ہو کر اگر ساتھ والے انسان کو فائدہ نہیں پہنچاتا تو اللہ کی نظر میں تو گوبر اور گندگی سے بھی گیا اور گزرا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…