اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

کلام ﷲ کے آگے جادو بے بس

datetime 14  اپریل‬‮  2017 |

ایک موحد نوجوان ایک دن کسی تھیٹر میں”سیرک”نامی تماشہ دیکھنے کےلئے گیاجہاں اس نے مختلف قسم کے کمالات اور کھیل دیکھے،وہاں اسے ایک عورت رسی پر چلتی نظرآئی جو بعد میں اٹھکھیلیاں کرتے اور انگڑائی لیتے ہوئے رسی پر چل رہی تھی۔پھر دیوار سے اس طرح چمٹ کر چلنے لگی جیسے مچھر چمٹ کرچلتےہیں، لوگ بڑی حیرت سے اس کا یہ تماشہ دیکھ رہے تھے،

نوجوان نے اس کی اس نٹ جیسی حرکات کو دیکھ کر دل میں سوچا اس فن کے مظاہرہ کےلئے اس نےکافی مشق کی ہوگی۔نوجوان نے سوچا میں گنہگار ضرور ہوں،لیکن ایک موحد ہوں،میں اس کے کرتب سے کبھی راضی اور مطمئن نہیں ہوسکتا،مگر حیران تھا کہ اس میں وقت کیا کروں؟اسے یاد آیا کہ جمعہ کے ایک خطبہ میں ہمارے خطیب صاحب نے بیان کیا تھا کہ جادوگر شیطانوں کی خدمت حاصل کرتے ہیں اور شیطانوں کاسارا مکر اور پوری قوت لاالہ الا ﷲ سے ختم ہوجاتی ہے،نوجوان کہتاہے میں کرسی سے اٹھ کر اسٹیج کی طرف بڑھا۔ لوگ حیرت کےساتھ تالیاں بجارہے تھے،میرے بارے میں انہوں نے گمان کیا کہ میں غلبہ حیرت میں ایسا کررہاہوں جب میں چل کر جادوگرنی کے قریب اسٹیج پر پہنچ گیا تو اس پر ایک نظر ڈالی اور آیتہ الکرسی پڑھنا شروع کیا،ابھی میں نے پڑھنا شروع ہی کیا تھا کہ عورت کی بےقراری و بے چینی ظاہرہونے لگی۔اﷲ کی قسم!میں آیتہ الکرسی مکمل بھی نہیں کرپایا کہ وہ ڈھڑام سے زمین پر گرپڑی،اور تڑپنے لگی لوگ خوف زدہ ہوگئے گھبراکراسے ہسپتال لےگئے۔ ﷲ تعالی نے سچ ہی فرمایاہےإِنَّ كَيْدَ الشَّيْطَانِ كَانَ ضَعِيفًا“یقین مانو کہ شیطانی حیلہ )بالکل بودا اور( سخت کمزور ہے “﴿النساء76﴾

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…