اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

آج مسلمان اور کل ہاتھ میں بخاریؒ

datetime 14  اپریل‬‮  2017 |

حضرت مولانا محمد انعام الحق قاسمی بتاتے ہیں کہ ایک مرتبہ نیو یارک میں اس عاجز نے بیان کیا، وہاں ایک مقامی بندہ تھا، اس بندے نے آ کر کلمہ پڑھا اور مسلمان ہوا، کہنے لگا کہ میرا کوئی نام رکھ دیں، ہم نے کچھ انبیاء کرام کے نام، صحابہ کرام کے نام سنائے، مگر اس کا دل کہیں مطمئن نہیں ہوا، اچانک مجھ سے پوچھتا ہے کہ جی آپ کا کوئی بیٹا ہے، میں نے کہا ہاں بیٹا ہے، اس کا نام کیاہے؟

میں نے کہا حبیب اللہ، سیف اللہ، کہنے لگا، حبیب اللہ کا معنی کیا ہے؟ میں نے کہا Friend of Allah تو جیسے میں نے کہا Friend of Allah کہنے لگا ہاں یہ نام میں پسند کرتا ہوں، میں نے اس کا نام حبیب اللہ رکھا، میں نے اس کو ارکانِ اسلام کے بارے میں بتایا کہ یہ بنیاد اور پیلر ہیں، پھر اس کو کہا کہ اب وقت زیادہ ہو چکا آپ کل میرے پاس عشاء کے وقت آنا، میں آپ کو بنیادی چیزیں سمجھاؤں گا، ضروریاتِ دین کے بارے میں، نیز طہارت، وضو، نماز وغیرہ جو ہمارے دین کی بنیادی باتیں ہیں، بتاؤں گا، وہ اگلے دن آیا، سامنے بیٹھ گیا، اس نے بغل میں کوئی چیز دبائی ہوئی تھی، اور بیٹھا بات بھی سن رہا تھا، میں نے پوچھا حبیب اللہ یہ کیا ہے، کہنے لگا بخاری، شروع میں تو میں نہیں سمجھا، جب میں نے پوچھا تو اس نے مجھے دکھایا تو وہ بخاری شریف تھی، انگریزی میں اس کا ترجمہ: میں نے پوچھا حبیب اللہ یہ تمہارے ہاتھ میں کس نے دے دی، کہنے لگا کہ جی کل جب مجلس برخواست ہوئی تو ہمارے ایک عرب بھائی جو اسی مسجد میں تھے، وہ میرے پاس آئے اور مجھے کہنے لگے کہ مبارک ہو آپ مسلمان ہو گئے، اب میں آٰپ کو ایک بات کہتا ہوں کہ کسی کے پیچھے چلنے کی ضرورت نہیں، یہ کتاب ہے یہ تمہیں دیتا ہوں، پڑھ کر اس پر عمل کرتے رہنا، تم دین کے اوپر چلنے والے بن جاؤ گے، اب آپ اندازہ لگائیے کہ جو بندہ آج کلمہ پڑھ رہا ہے، اس کو دین کا کچھ پتہ نہیں،

کیا وہ اس قابل ہے کہ وہ بخاری شریف کو پڑھ کر عمل کر سکے، بخاری شریف جس کو پڑھانے کے لیے سات سال لگ جاتے ہیں، پھر آٹھویں سال بخاری شریف پڑھاتے ہیں، اس کو ہاتھ میں پکڑا دی کہ اس پر چلنا، عمل کرنا، اب بندہ حیران و پریشان نہیں ہوگا تو کیا ہو گا؟ یہ بہت ہی بڑا حجاب ہے، اسی لیے ایسے لوگوں کو امام اعظم ابو حنیفہؒ سے بڑی چڑھ ہوتی ہے،

عجیب بات ہے امام شافعیؒ سے نہیں، امام مالکؒ ، امام احمد بن حنبلؒ سے نہیں، وہ بھی تو ائمہ ہیں، فقط امام اعظم ابوحنیفہؒ سے، جبکہ اللہ تعالیٰ نے امام ابو حنیفہؒ کو ایسا مقام دیا تھا (سبحان اللہ) کے سارے ائمہ بالواسطہ یا بلاواسطہ ان کے شاگرد بنتے ہیں، جو فہم، اللہ نے انہیں عطا کی تھی، وہ فہم تو ممکن ہی نہیں کہ آج کسی کے اندر ہو، اللہ نے ان کو علم حدیث اور فقہ و فتاویٰ کا زبردست علم دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…