شاہ عبدالعزیزؒ اپنے مدرسے میں تھے، ایک انگریز مدرسے میںآیا، وہ آ کر حضرت سے کہنے لگا، آپ مدرسے میں بچوں کو کیا پڑھاتے ہیں اور آپ کے بچے کیا بن کے نکلتے ہیں؟ آپ ان کو انگریزی پڑھائیں، سائنس پڑھائیں تاکہ ان کی عقل کھلے، ذہن کھلے، دیکھو! ہم اپنے بچوں کو انگریزی پڑھاتے ہیں اسی لیے تو میرے بچے کی عقل بہت تیز ہے، جب اس نے اپنے بیٹے کی طرف اشارہ کیا کہ میرے بیٹے کی عقل بہت تیز ہے، حضرت نے اس انگریز کے بیٹے کو بلایا،
قریب وضو کرنے کا تالاب تھا، حضرت نے اس بچے سے پوچھا، اچھا بھئی بتاؤ کہ اس تالاب کے اندر کتنے پیالے پانی ہے، اب وہ انگریز کا بچہ حضرت کا منہ دیکھنے لگا، وہ کیا بتائے کہ تالاب میں کتنے پیالے پانی ہے؟ پھر حضرت نے اپنے ایک طالب علم کو بلایا اور اس سے پوچھا کہ بتاؤ اس تالاب میں کتنے پیالے پانی ہے؟ اس نے کہا حضرت! اگر پیالہ اتنا ہو جتنا یہ تالاب ہے تو ایک پیالہ پانی ہو گا اوراس آدھا ہو تو دو پیالے پانی۔



















































