اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈالفن مچھلی کا حیرت کن کرتب

datetime 13  اپریل‬‮  2017 |

حضرت مولانا محمد انعام الحق قاسمی کہتے ہیں کہہمیں ایک مرتبہ بالٹی مور جانے کا موقع ملا، وہاں پر ایک بہت بڑا مچھلی گھر ہے، اس میں انہوں نے بہت ہی عجیب و غریب قسم کی مچھلیاں پالی ہوئی ہیں، وہ چونکہ ایک ایجوکیشنل ٹرپ تھا اس لیے ہم نے سب کچھ بڑے شوق سے دیکھا اور ہمیں مچھلیوں کے بارے میں بہت معلومات ملیں،

پھر آخر میں وہ کہنے لگے کہ جانے سے پہلے ہم آپ کو ڈالفن شو دکھائیں گے، چنانچہ سب لوگ بیٹھ گئے۔ہم نے دیکھا کہ سوئمنگ پول کی طرح ایک بڑی ساری جگہ بنی ہوئی ہے اور اس میں ڈالفن تیر رہی ہے، انہوں نے اس کے کئی کرتب دکھائے، اس میں سے ایک کرتب واقعی عجیب تھا۔پانی کی سطح سے تقریباً پچیس سے تیس فٹ اونچا ایک بال تھا، جو انہوں نے اوپر سے نیچے لٹکایا اور ڈالفن کو اشارہ کیا کہ تم اس بال کو کک لگاؤ، ڈالفن اس وقت سوئمنگ پول کے کونے میں تھی، جیسے ہی اس نے کمانڈ دی، ڈالفن نے پانی کے اندر تیرنا شروع کیا اور عین وسط میں آ کر اتنی اونچی چھلانگ لگائی کہ اس نے اپنے منہ سے بال کو کک لگا دی۔۔۔ یا اللہ! ایک حیوان کو بھی اتنا کچھ سکھایا جا سکتا ہے۔اس وقت ڈالفن بہت خوش تھی، پھر اس نے اس خوشی کا اظہار اس طرح کیا کہ وہ کنارے کے قریب تیرنے لگے اور اس نے اپنی اتنی بڑی دم کے اندر پانی لے کر سب وزیٹرز پر اس طرح پھینکا کہ سب کے کپڑے تر ہو گئے، تو دیکھئے کہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے عقل کے نور سے نوازا اور انسان نے اس عقل کے ذریعہ جانوروں کو بھی سدھا لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…