اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

تم نے میری ملازمت کیوں چھوڑی؟

datetime 12  اپریل‬‮  2017 |

ایک وزیر کے دل میں ذوق الہی پیدا ھوا اور اُس نے بادشاہ کی خدمتِ وزارت چھوڑ کر راہ فقر اختیار کر لی۔ ایک مدت کے بعد بادشاہ کی اُس سے ملاقات ہوئی تو اُس نے پوچھا۔۔ “تم نے میری ملازمت کیوں چھوڑی؟ “وزیر جو اب تک درویش بن چکا تھا’ اس نے کہا ” اے بادشاہ ! تجھ میں پانچ باتیں تھیں۔ایک یہ کہ تو میرے سامنے کھانا کھاتا تھا لیکن مجھے نہیں کھلاتا تھا۔ اب میں اُس خداۓ پاک کی خدمت میں ہوں

جو خود نہیں کھاتا مگر مجھے کھلاتا ھے۔۔دوسری یہ کہ میں تیرے سامنے کھڑا رہتا تھا لیکن تو نے مجھے کبھی بیٹھنے کو نہیں کہا۔۔ اب میں اپنے پروردگار کی خدمت میں ہوں تو وہ مجھے چار رکعت کی نماز میں دو دفعہ بٹھاتا ھے جس سے مجھے اُس کی عبادت کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ تیسری بات یہ کہ تو رات کو سوتا تھا اور میں تیری حفاظت کے لیے جاگتا تھا۔ تم نے کبھی نہیں کہا تھا کہ گھڑی بھر تم بھی سو لو۔ اب میں اپنے پروردگار کی خدمت میں ہوں تو وہ خود نہیں سوتا بلکہ میری حفاظت کرتا ہے اور میں سوتا ہوں۔ ۔چوتھی یہ کہ میں ہر وقت ڈرا رہتا تھا کہ کہیں تم نہ مر جاؤ۔ اب میں اپنے پروردگار کی خدمت میں ہوں جسے خود مرنا نہیں اور مجھے اُس نے اپنے زکر سے حیاتِ جاوداں بخش دی ہے۔ پانچویں بات یہ کہ میں ہر وقت ڈرا رہتا تھا کہ اگر مجھ سے کوئی غلطی ہو گئی تو تُو مجھے سزا دے گا۔ میں اب اپنے پروردگار کی خدمت میں ہوں تو مجھے ایسا کوئی خطرہ نہیں کہ اگر مجھ سے کوئی خطا ہو بھی جاتی ہے تو میں توبہ و استغفار کر لیتا ہوں اور وہ مجھے بخش دیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…