اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

اڑتے وقت وہ کہنے لگا

datetime 12  اپریل‬‮  2017 |

حضرت جنید بغدادیؒ کے پاس کسی نے ایک پرندہ بطور تحفہ بھیجا‘ آپ نے اسے قبول فرما کر پنجرے میں بند کردیا اور کچھ مدت اپنے پاس رکھ کر ایک دن اسے آزاد کردیا۔ کسی نے پوچھا:’’حضرت آپ نے اسے آزاد کیوں کردیا؟‘‘ آپؒ نے فرمایا:’’مجھ سے اس پرندے نے بڑی منت سے کہا تھا اے جنید!

افسوس ہے کہ تُو تو اپنے دوستوں سے ملاقات کا لطف اٹھائے اور مجھے میرے دوستوں سےملنے سے دور رکھے اور پنجرے میں بند رکھے۔‘‘مجھے اس پر رحم آیا اور میں نے اسے چھوڑ دیا‘ اڑتے وقت وہ کہنے لگا: ’’پرندہ یا جانور جب تک اللہ کے ذکر میں مصروف رہتا ہے آزاد رہتا ہے اور جہاں اس پر غفلت طاری ہوتی ہے قید میں مبتلا ہوجاتا ہے۔‘‘اے جنید! میں یادِ الٰہی سے صرف ایک دن غافل رہا تھا جس کی سزا میں مجھے پنجرے کی سخت سزا بھگتنا پڑی۔ ہائے ان لوگوں کا کیا ہوگا جو اکثر اوقات اللہ کے ذکر سے غافل رہتے ہیں۔ اے جنیدؒ میں آپ کے سامنے پکا وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ کبھی ذکر الٰہی سے غافل نہیں رہوں گا۔‘‘ یہ کہہ کر وہ پرندہ اڑ گیا۔پھر وہ پرندہ حضرت جنید بغدادیؒ کی زیارت کے لیے آتا اور ان کے ہمراہ دستر خوان پر دانے وغیرہ بھی کھایا کرتا‘ جب حضرت جنید بغدادیؒ کی وفات ہوئ تو یہ پرندہ بھی زمین پر گر کر اسی وقت مرگیا، اسلیئے لوگوں نے جنید بغدادی کے قریب اس پرندے کو دفن کیا بعد وصال کسی نے خواب میں دیکھا تو پوچھا: ’’آپ کا کیا حال ہے؟‘‘انہوں نے جواب دیا: ’’چونکہ اس پرندے پر میں نے رحم کیا تھا‘ اس لیے اللہ نے مجھ پر بھی رحم کیا۔‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…