اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

میرے مالک کے ہر کام میں خیر ہی خیر۔۔۔

datetime 12  اپریل‬‮  2017 |

ایک بندہ کا یہ یقین تھا کہ اللہ جو بھی کرتا ہے اس میں خیر ہوتی ہے، اب اللہ کی شان دیکھیں کہ یہ ایک دن اس کا گدھا مر گیا، بیوی بڑی پریشان ہوئی، اس نے بیوی کو تسلی دی کہ فکر نہ کرو اللہ جو بھی کرتا ہے اسی میں بندے کے لیے خیر ہوتی ہے، وہ بے چاری چپ کر گئی، اب اگلا دن ہوا تو ان کا کتا مر گیا، بیوی نے کہا کہ دیکھو کسی نے کچھ کر دیا ہے، کوئی دشمن ہے جس نے کوئی جادو ٹونا کر دیا ہے،

آج کل کی عورتیں ایسے ہی کہتی ہیں، اس نے کہا فکر نہ کرو اسی میں ہمارے لیے خیر ہے، پھر دو تین دن گزرے ان کا مرغا بھی مر گیا، اب تو بیوی کو بڑا غصہ آیا، کہتے ہو اس میں خیر ہوگی، ہماری ہر چیز مرنے میں خیر ہے، گدھا مر گیا خیر ہے، کتا مر گیا خیر ہے، لو آج یہ بھی مر گیا، اب پھر تیری باری ہے میری باری ہے، اس نے کہا: اللہ کی بندی اس میں بھی خیر ہو گی(خیر وہ چیختی چلائی تو بہت مگر کبھی بیویوں کاچیخنا چلانا برداشت بھی کرناپڑتا ہے، بچے بھی تو چیختے چلاتے ہیں، جب عقل پختہ نہیں ہوتی تو بیویاں بھی چیختی چلاتی ہیں، اس لیے نبیؐ نے انہیں ’’ناقصات العقل‘‘ فرمایا: تو ہمیں قطعاً غصہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ان کے شور کو برداشت کر لینا چاہیے) دو تین دن گزرے رات کو یہ میاں بیوی سوئے تو اس گاؤں کا کچھ قبیلہ والوں کے ساتھ دشمنی کا معاملہ تھا، تو ان دشمنوں نے ان پر ہلہ بولا اور ان کے تمام گھر لوٹ کے لے گئے، مردوں کو قتل کر دیا، جوانوں کو قتل کر دیا، عورتوں کی عزتیں لوٹیں، تباہ و برباد کر دیا پوری بستی کو، مگر اللہ کی شان دیکھیں کہ یہ میاں بیوی سوئے رہے، انہیں پتہ ہی نہیں چلا، صبح وہ اٹھے ساری بستی کو اجڑا دیکھا حیران پریشان کہ کیا ہوا؟ پتہ چلا کہ دشمنوں نے یہ کارروائی کی، کچھ دن کے بعد کسی نے دشمنوں کو بات پہنچائی کہ تم نے پورے گاؤں والوں کو مار ڈالا، گھر لوٹ لیے، عزتیں لوٹ لیں، لیکن دو میاں بیوی تو بچ گئے،

انہوں نے کہا اصل وجہ یہ تھی کہ ہم نے جب ادھر حملہ کیا تو کسی گھر میں سے گدھا بولا کسی میں سے کتا بولا، کسی میں سے مرغا بولا، تو جدھر سے کوئی بولتا رہوا ہم سمجھتے رہے ادھر گھر والے ہیں، ہم ان کو ختم کرتے گئے، ادھر سے کوئی آواز ہی نہیں آئی ہم نے سمجھا گھر والے بھاگ گئے ہیں اسی طرح ان لوگوں کی جان بچ گئی۔۔۔ اس سے اندازہ لگائیے اللہ پاک جو کرتے ہیں اس میں کوئی نہ کوئی خیر ضرور پوشیدہ ہوتا ہے، خواہ بندے کی عقل وہاں تک پہنچ پائے یا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…