اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

میں اندھا ہوں

datetime 11  اپریل‬‮  2017 |

ایک شخص نے ایک خوبصورت لڑکی سے شادی کرلی، بہت محبت کرتا تھا اپنی بیوی سے، مگر ایک دن اس لڑکی کو جِلد(skin) کی کوئی بیماری لگ گئی جس سے اسکی خوبصورتی روز بروز گھٹتی جارہی تھی۔ ایک دن اسکا شوہر کسی سفر پہ نکلا، واپس اتے ہوئے اسے حادثہ پیش ایا جس میں اسکی دونوں آنکھیں جاتی رہیں۔ خیر انکی ازدواجی زندگی یونہی چلتی رہی اور اسکی بیوی کی خوبصورتی مزید گھٹتی رہی

مگر اندھے آدمی کو اس بات کا علم نہیں تھا لہذا انکی زندگی پر اسکا کوئی اثر بھی نہ پڑا، دونوں ایک دوسرے کو پہلے کی طرح چاہتے تھے اور ایکدوسرے کا خیال رکھتے رہے۔ خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ ایک دن اس لڑکی کا انتقال ہوگیا، اسکا شوہر نہایت غمگین تھا اس صدمے سے، جسکے باعث اس نے اپنا سب کچھ فروخت کر ڈالا اور اس شہر کو چھوڑ کر کسی دوسرے شہر جانے لگا۔ جاتے ہوئے رستے میں ایک شخص نے پیچھے سے آواز دی اور کہنے لگا “اکیلے کیسے جاوگے؟ اب تک کو آپکی بیوی آپکی مدد کرتی رہی، آپکا خیال رکھتی رہی اور آپکی آنکھیں بنی رہی۔ اندھے آدمی نے جواباً کہا: “میں اندھا نہیں تھا، مگر اسے ایسے دکھا رہا تھا جیسے میں اندھا ہوں۔ کیونکہ اگر اسے یہ پتہ ہوتا کہ میں اسکی بدصورتی دیکھ سکتا ہوں، تو یہ احساس اسے اسکی بیماری سے زیادہ تکلیف دیتی۔ اسلئے میں نے اندھے ہونے کا ڈرامہ کیا۔ وہ بہت اچھی بیوی تھی، میں بس اسے خوش رکھنا چاہ رہا تھا۔ اس واقعے کو بیان کرنے کا مقصد اس سے سبق حاصل کرنا تھا، کہ کبھی کبھی ہمیں کسی کی غلطیوں پہ اندھا بننا چاہیئے، انکی غلطیوں یا خامیوں کو نظرانداز کرنا چاہیئے تاکہ ایک خوشحال زندگی گزار سکیں، کہ مخلوق کوئی بھی کامل نہیں مگر صرف خالق۔ لہذا رشتے کی مضبوطی کا باعث کسی کی کاملیت نہیں بلکہ رشتے کی مضبوطی کا راز اس بات میں ہے کہ ہم اگے والے کو انکی تمام تر خامیوں اور غلطیوں کیساتھ دل سے قبول کرلیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…