اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

ماں یہ کیسے کر سکتی ہے؟

datetime 11  اپریل‬‮  2017 |

بیوی ماں پر بار بار الزام لگائے جا رہی تھی اور شوہر بار بار اسکو اپنی حد میں رہنے کی کہہ رہا تھا لیکن بیوی چپ ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی بار بار زور زور سے چیخ چیخ کر کہہ رہی تھی کہ “اس نے انگوٹھی ٹیبل پر ہی رکھی تھی اور تمهارےاور میرے علاوہ اس کمرے میں کوئی نہیں آیا انگوٹھی ہو نا ہو ماں جی نے ہی اٹھائی ہے۔

بات جب شوہر کی برداشت سے باہر ہو گئی تو اس نے بیوی کے گال پر ایک زور دار طمانچہ دےمارا اب تین ماہ پہلے ہی تو شادی ہوئی تھی۔ بیوی سے طمانچہ برداشت نہیں ہوا وہ گھر چھوڑ کر جانے لگی اور جاتے جاتے شوہر سے ایک سوال پوچھا کہ تمھیں اپنی ماں پر اتنا یقین کیوں ہے ۔۔ ؟؟ تب شوہر نے جو جواب دیا اس جواب کو سن کر دروازے کے پیچھے کھڑی ماں نے سنا تو اس کا دل بھر آیا شوہر نے بیوی کو بتایا کہ “جب وہ چھوٹا تھا تب اس کے والد گزر گئے۔ ماں محلے کے گھروں میں جھاڑو پوچھا لگا کر جو کما پاتی تھی اس سے ایک وقت کا کھانا آتا تھا ماں ایک پلیٹ میں مجھے روٹی دیتی تھی اور خالی ٹوکری ڈھک كر رکھ دیتی تھی اور کہتی تھی میری روٹیاں اس ٹوکری میں ہے بیٹا تو کھا لے میں نے بھی ہمیشہ آدھی روٹی کھا کر کہہ دیتا تھا کہ ماں میرا پیٹ بھر گیا ہے مجھے اور نہیں کھانا ہے ماں نے مجھے میری جھوٹی آدھی روٹی کھا کر مجھے پالا پوسا اور بڑا کیا ہے آج میں نے دو روٹی کمانے کے قابل ہوا ہوں لیکن یہ کیسے بھول سکتا ہوں کہ ماں نے عمر کے اس حصے پر اپنی خواہشات کو مارا ہے۔ وہ ماں آج عمر کے اس حصے پر کیسے انگوٹھی کی بھوکی ہو گی۔ یہ میں سوچ بھی نہیں سکتا آپ تو تین ماہ سے میرے ساتھ ہو میں نے تو ماں کی تپسیا کو گزشتہ پچیس سالوں سے دیکھا ہے۔ یہ سن کر ماں کی آنکھوں سے آنسو چھلک اٹھے وہ سمجھ نہیں پا رہی تھی کہ بیٹا اس کی آدھی روٹی کا قرض چکا رہا ہے یا وہ بیٹے کی آدھی روٹی کا قرض۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…