اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

تخت خلافت پر بھی زاہدانہ زندگی

datetime 8  اپریل‬‮  2017 |

حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ وقت کے خلیفہ تھے۔ ایک مرتبہ آپ اپنے کمرے میں بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ نے اپنی بیٹی کو آواز دی کہ بیٹی! میرے لیے پانی کا پیالہ لاؤ۔ کافی دیر گزر گئی مگر بیٹی نہ آئی۔ آپ نے پھر سختی سے بلایا۔ بیوی نے آ کر پوچھا کیا ہوا؟ فرمایا، میں نے بیٹی سے کہا کہ پانی کا پیالہ لا، اتنی دیر ہو گئی ہے وہ ابھی تک پانی کا پیالہ لے کر نہیںآئی۔ کتنی نافرمان بنتی چلی جا رہی ہے۔ بیوی فاطمہ نے کہا، آپ کی بیٹی نافرمان نہیں، اس نے

جو کپڑا پہنا ہوا تھا (شلوار) وہ پھٹ گیا تھا، وہ دوسرے کمرے میں اس شلوار کو اتار کر بیٹھی سی رہی ہے۔ اس کو سینے اور پہنے بغیر وہ کیسے آ سکتی ہے۔ وقت کا خلیفہ ہو اور اس کی بیٹی کے پاس پہننے کے لیے صرف ایک لباس ہو۔ یہ ان حکمرانوں کے امین ہونے کی دلیل ہے۔ اس میں شک نہیں ہے کہ وہ خزانوں کی کنجیوں کے مالک تھے مگر ان کا غلط استعمال نہیں کیاکرتے تھے۔ شاہی ملنے کے باوجود انہوں نے فقیرانہ زندگی اختیار کی ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…