اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

عبداللہ بن مبارکؒ کی توبہ

datetime 8  اپریل‬‮  2017 |

چنانچہ عبداللہ بن مبارکؒ جوانی میں کسی عورت کے ساتھ تعلقات بنا بیٹھے حتیٰ کہ اس کو کہا کہ ملنے کے لیے کوئی وقت نکالو۔ اس نے کوئی رات کا وقت دیا۔ یہ ساری رات انتظار میں رہے مگر ملاقات نہ ہو سکی۔ اسی حالت میں صبح کی اذان ہو گئی۔ جب اذان ہو گئی تو دل پر چوٹ لگی کہ میں ایک عورت کی وجہ سے ساری رات جاگتا رہا۔ مجھے اس عورت کا بھی ملاپ نصیب نہ ہوا۔ کاش میں اللہ رب العزت کی محبت میں

ساری رات جاگتا تو مجھے اللہ اپنی ولایت نصیب فرما دیتے۔ یہ سوچ کر دل میں پکی توبہ کر لی اور علم حاصل کرنے کے لیے علماء کی ایک بستی کی طرف چل پڑے، چنانچہ جب شہر سے باہر نکلے، ایک اور بزرگ بھی اس بستی کے قریب جا رہے تھے سخت گرمی کے عالم میں یہ بادل کے سایہ میں چلتے رہوے، یہ سمجھتے رہے کہ شیخ کی برکت ہے کہ بادل کا سایہ ہے اور شیخ بھی یہی سمجھتے رہے کہ اوپر اللہ کی رحمت ہوئی کہ بادل کا سایہ ہے لیکن جب اپنی اپنی منزل کی طرف جاتے ہوئے دونوں ایک دوسرے سے جدا ہوئے تو اس شیخ کی حیرت کی انتہا نہ رہی بادل کا سایہ ہے لیکن جب اپنی اپنی منزل کی طرف جاتے ہوئے دونوں ایک دوسرے سے جدا ہوئے تو اس شیخ کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ بادل کا سایہ تو عبداللہ بن مبارک کے سر پر تھا۔ وہ واپس لوٹے اور عبداللہ بن مبارک کو پکڑ کر کہا کہ مجھے اللہ کے لیے بتائو کہ تم نے کون سا عمل کیا ہے کہ اللہ نے گرمی کی شدت سے حفاظت کے لیے تیرے سر پر بادل کا سایہ کر دیا۔ ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ کہا کہ میں نے ایک گناہ سے سچی توبہ کی اور میں نیک بننے کے لیے علماء کی بستی کی طرف چل پڑا۔ میرا پروردگار کتنا قدر دان ہے کہ اس نے دنیا کی دھوپ میں بچنے کا انتظام کر دیا، میں امید کرتاہوں کہ وہ جہنم کی آگ سے بھی محفوظ فرما دے گا۔ تو جو پروردگار اتنا قدر دان ہو کہ آدمی اگر گناہوں سے سچی توبہ کر لے تو پروردگار دنیا کی تپش سے بچا دیتاہے تو پھر جہنم کی آگ اسے انہیں کیوں محفوظ نہیں فرمائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…