سلیمان بن یسارؒ امام اعظم ابو حنیفہؒ کے اصحاب میں سے تھے۔ ان کے پاس کثرت سے آتے جاتے تھے ۔ ان کا شمار وقت کے محدثین اور صوفیا میں ہوتا تھا۔ ایک مرتبہ ایک عورت نے ان کی طرف گناہ کا پیغام بھیجا اور کہا کہ میں آپ کی خوبصورتی کی وجہ سے آپ پر فریفتہ ہوں۔ اب موقع ہے لہٰذا آپ میرے گھر آ جائیں تاکہ میں اپنی حسرت پوری کر سکوں۔ انہوں نے جواب میں
کہا معاذ اللہ، میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں۔ جب وہ رات کو سوئے تو انہیں خواب میں سیدنا یوسفؑ کی زیارت نصیب ہوئی۔ حضرت یوسفؑ نے فرمایا، سلیمان یسار! میں تو اللہ کا نبی تھا، میرے ساتھ اللہ کی حفاظت تھی۔ جب میرے سامنے گناہ پیش ہوا تو میں نے کہا تھا، معاذ اللہ، لیکن نبوت کی حفاظت کے ساتھ کہا تھا، کمال تو تو نے دکھایا کہ ولی ہو کر وہ کام کیا جو وقت کا نبی کیا کرتا ہے۔



















































