اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایک چیونٹی کا سالانہ رزق؟

datetime 7  اپریل‬‮  2017 |

حضرت سلیمانؑ ایک دفعہ کہیں جا رہے تھے۔ ایک چیونٹی نے دوسری چیونٹی سے کہا۔ ’’اے چیونٹیوں! اپنے بلوں میں داخل ہو جائو۔ سلیمانؑ کا لشکر آ رہا ہے۔ کہیں تمہیں پائوں میں مسل نہ دے۔ سلیمانؑ نے اس کی بات سنی تو مسکرائے۔ اس کو بلایا اور پوچھا۔ اے چیونٹی!

تیری خوراک کتنی ہوتی ہے؟ اس نے کہا کہ ایک سال میں پانی کے چند قطرے اور گندم کے چند دانے۔ سلیمانؑ نے کہا، اچھا میں تمہارا امتحان لیتا ہوں۔ چنانچہ آپ نے اسے ایک جگہ بند کر دیا اور گندم کے چند دانے اور چند قطرے پانی کے رکھ دیے۔ سال کے بعد جب نکالا تو دیکھا کہ چیونٹی نے جتناکہا تھا اس سے بھی تھوڑا کھایا تھا۔ حضرت سلیمانؑ یہ دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور فرمایا، اے چیونٹی! تو مجھ سے مانگ جو کچھ مانگ سکتی ہے۔ ان کی سلطنت انسانوں پر تھی، حیوانوں پر تھی، چرندوں پر تھی، پرندوں پر تھی، جنوں پر تھی، خشکی کی مخلوق پر تھی، تری کی مخلوق پر تھی، کیا عجب سلطنت تھی۔ چیونٹی نے جواب دیا کہ اے سلیمانؑ اگر آپ کچھ دے سکتے ہیں، ’’آپ میرا رزق بڑھا دیں اور میری عمر بڑھا دیں۔‘‘ سلیمانؑ نے فرمایا، یہ تو میرے بس میں نہیں۔ یہ تو اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے، وہی چاہتا ہے تو رزق بھی بڑھا دیتا ہے اور عمر بھی بڑھا دیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…