اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

شیخ طریقت کے سامنے عجز و بے کسی

datetime 7  اپریل‬‮  2017 |

حضرت حاجی امداد اللہ صاحبؒ ایک مرتبہ دستر خوان پر بیٹھے۔ حضرت گنگوہیؒ اور حضرت فضل الرحمان گنج مراد آبادیؒ بھی ساتھ تھے۔ حضرت حاجی صاحبؒ نے ایک پلیٹ میں دال ڈال دی اور ایک روٹی حضرت گنگوہی کے ہاتھ میں پکڑوا دی اور فرمایا کہ وہاں پیچھے دستر خوان کے کونے پر بیٹھ کر کھا لو

اور خود دستر خوان پر پڑی طرح طرح کی نعمتیں کھانا شروع کر دیں۔ آج کا کوئی مرید ہوتا تو پیر سے بدظن ہو جاتا کہ اس پیر کو تو مساوات ہی نہیں آتی۔ اس پیر کو تو آداب معاشرت نہیں آتے اس پیر کو تو شریعت کا پتہ ہی نہیں ہے۔ یہ بندے کو بندہ نہیں سمجھتا۔ اس کے اندر تو تکبر ہے۔ اس کے اندر عجب ہے۔ اس کے اندر دنیا کی محبت ہے۔ معلوم نہیں کیا کیا فتوے لگ جاتے۔ مگر وہ کامل تھے۔ طالب صادق تھے۔ وہ جانتے تھے کہ اس میں کوئی حکمت ہو گی لہٰذا آرام سے بیٹھ کر کھانا شروع کر دیا۔ ادھر حضرت حاجی صاحبؒ اپنے کھانے میں تو بریانی اور بوٹیاں کھا رہے ہیں اور ادھر دال دی ہوئی تھی۔ تھوڑی دیر کھانا کھاتے رہے۔ تھوڑی دیر کے بعد کہا۔ میاں رشید احمد! جی تو یہ چاہتا تھا کہ تجھے ادھر جوتوں پر بٹھا دیتا کہ وہاں بیٹھ کر کھانا کھاؤ مگر تم پر احسان کیا کہ تمہیں اپنے دستر خوان کے کونے پر بٹھا لیا۔ یہ کہنے کے بعد حضرت حاجی صاحب نے ان کی طرف دیکھا۔ حضرت گنگوہی نے مسکرا کر کہا۔ حضرت! میری اوقات تو یہی ہے کہ میں جوتوں میں بیٹھنے کے قابل نہیں تھا۔ آپ نے احسان فرمایا کہ اپنے دستر خوان کے کونے پر بٹھا لیا۔ جب حضرت حاجی صاحب نے دیکھا کہ ایسی بات کو سن کر نفس بھڑکا نہیں، چمکا نہیں۔ بلکہ عاجزی کا بول نکالا ہے تو فرمایا! الحمدللہ اب کام بن گیا ہے۔ اس امتحان کے بعد حضرت حاجی صاحب نے ان کو نسبت القاء فرمائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…