حضرت جنید بغدادیؒ کا ایک مرید تھا۔ اس نے ایک لڑکے کو دیکھا۔ وہ کہنے لگا۔ حضرت! یہ لڑکا غیر مسلم ہے۔ کیا یہ بھی جہنم میں جائے گا؟ انہوں نے فرمایا کہ لگتا ہے کہ تو نے اسے بری نظر سے دیکھا ہے۔ اب اس کا وبال تجھ پر ضرور پڑے گا۔ وہ حافظ قرآن تھا۔ اس ایک نظر
کی وجہ سے ان کا وہ مرید قرآن مجید بھول گیا۔اللہ رب العزت کے حضور دعا ہے کہ اب تک جو گناہ ہو چکے وہ معاف فرما دیں اور آئندہ گناہوں سے محفوظ فرما دیں۔ اے مالک! ہم کمزور ہیں، ہمیں اپنی مدد عطا فرما دیجئے اور ہمیں نفس اور شیطان کے مقابلے میں کامیاب فرما دیجئے۔



















































