اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

میم صاحبہ

datetime 7  اپریل‬‮  2017 |

حضرت مدنیؒ ایک مرتبہ سفر کر رہے تھے۔ ایک انگریز اپنی میم صاحبہ کو لے کر آیا اور سامنے بیٹھ گیا۔ اب میم تو بے پردہ تھی ۔ جب اس کو پتہ چلا کہ یہ حضرت مدنیؒ ہیں تو اس نے چھیڑ چھاڑ شروع کر دی۔ کہنے لگا کہ دیکھو اسلام اپنی عورتوں کو گھروں میں جیل کی طرح قید رکھتا ہے۔

ہم تو اپنی عورتوں کو آزادی دیتے ہیں۔ دیکھئے، یہ میرے ساتھ گھوم گھام رہی ہے۔ زندگی کے عیش و آرام کے دن گزار رہی ہے۔ حضرت مدنیؒ پہلے تو سنتے رہے۔ پھر آپ نے سوچا کہ یہ سیدھی طرح تو ماننے والا نہیں۔ ٹیڑھی انگلی سے کھیر نکالنی پڑے گی۔ چنانچہ گرمی کا موسم تھا۔ آپ کا شاگرد بھی آپ کے ساتھ تھا اور قدرتاً شکن جبین بنانے کے لیے کچھ لیموں وغیرہ اور چینی اپنے ساتھ رکھوائی تھی۔ آپ نے اشارہ کیا کہ ذرا شکنجبین کے ایک دو گلاس بناؤ۔ بہت گرمی ہے۔ اس نے تھرمس سے ٹھنڈا پانی نکالا، چینی ملائی اور لیموں کاٹا۔ اب جب انگریز کے سامنے لیموں کٹا تو اس کے منہ میں بھی پانی آ گیا۔ وہ بھی بڑی شوق کی نظروں سے شکن جبین کو دیکھ رہا ہے۔ اب اس سے حضرت مدنیؒ نے پوچھا کہ کیا معاملہ ہے؟ آپ بڑی محبت بھری نظروں سے اس شکنجبین کو دیکھ رہے ہیں؟ اس نے کہا، جی آپ کو پتہ ہے کہ گرمی ہے۔ پیاس ہے اور لیموں تو چیز ہی ایسی ہے کہ اس کو دیکھ کر منہ میں پانی آتا ہے۔ اب حضرت نے اس پر چوٹ لگائی کہ جس طرح گرمی کے موسم میں پیاسا لیموں دیکھے تو اس کے منہ میں پانی آتا ہے تو یہ جو تمہاری میم صاحبہ بیٹھی ہیں اس کو دیکھ دیکھ کر جتنے بھی ریل میں مرد ہیں سب کے منہ میں پانی آ رہا ہے۔ اب تو ایسا شرمندہ ہوا کہ اس کی نظریں نیچی لگ گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…