ایلون مسک جمعرات کو ٹوئٹر کے عملے سے پہلی ملاقات کریں گے

14  جنوری‬‮  2022

واشنگٹن (این این آئی)امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک، ٹوئٹر ڈیل کے بعد رواں ہفتے پہلی بار ٹوئٹر کے عملے سے بات کریں گے۔

ایلون مسک، جنہوں نے رواں سال اپریل میں 44 بلین ڈالر کی ٹوئٹر ڈیل کا آغاز کیا ہے، اس ہفتے پہلی بار ٹوئٹر کے ملازمین سے بات کریں گے۔یہ بات ذرائع نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو پیراگ اگروال کی طرف سے عملے کو بھیجے گئے ایک ای میل کا حوالہ دیتے ہوئے بتائی ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایلون مسک کی ٹوئٹر کے عملے کے ساتھ ملاقات جمعرات کے لیے شیڈول کی گئی ہے، اس ملاقات میں ایلون مسک ٹوئٹر کے ملازمین سے براہ راست سوالات کریں گے۔اس خبر کی ٹوئٹر کے ترجمان نے بھی تصدیق کی کہ ایلون مسک اس ہفتے کمپنی کی آل ہینڈ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔خیال رہے کہ کچھ عرصے پہلے ایلون مسک نے وارننگ دی تھی کہ اگر کمپنی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود جعلی اکائونٹس کا درست ڈیٹا فراہم نہیں کیا تو وہ ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار بھی ہوسکتے ہیں۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…