واٹس صارفین کیلئے بری خبر ، کونسے موبائل فونز 31دسمبر کے بعد واٹس ایپ سے محروم ہو جائیں گے ؟رپورٹ جاری کر دی گئی

16  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)مخصوص اسمارٹ فون صارفین آئندہ سال واٹس ایپ سے محروم ہوجائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسے تمام صارفین جو ونڈوز فون چلانے کے شوقین ہیں ،31 دسمبر کے بعد ان کے موبائل فون پر یہ ایپ کام نہیں کریگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت مائیکروسافٹ اسٹور پر یہ ایپ موجود ہے تاہم 31 دسمبر کے بعد اسے وہاں سے ہٹا دیا جائے گا اس حوالے سے واٹس ایپ نے ونڈوز فون صارفین کو ایک پیغام بھی ارسال کیا ہے جس میں انہیں متنبہ کیا گیا کہ آپ 31 دسمبر کے اپنے موبائل فون پر واٹس ایپ کو استعمال نہیں کر پائیں گے۔علاوہ ازیں آنے والے چند ماہ کے دوران واٹس ایپ کچھ اینڈرائڈ اور آئی فونز کے ماڈلز پر بھی کام کرنا بند کردیگا۔ایسے اینڈرائڈ فون صارفین جو اینڈرائڈ کا 2.3.7 ورژن یا اس سے پہلے والا ورژن استعمال کر رہے ہیں ان کے موبائل فون پر اب آئندہ برس یکم فروری سے واٹس ایپ موجود نہیں ہوگا۔اسی طرح ایپل کی بات کی جائے تو آئی فون کے ایسے صارفین جو آپریٹنگ سسٹم 8 یا اس سے پرانا ورژن استعمال کر رہے ہیں انہیں بھی یکم فروری سے واٹس ایپ کی سروس نہیں ملے گی۔واٹس نے اگر ونڈوز صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ اپنے واٹس ایپ کی چیٹ یعنی بات چیت کو کھونا نہیں چاہتے تو وہ 31 دسمبر سے پہلے اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی چیٹ ہسٹری کو ایکسپورٹ کرلیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…